عوام کو بجلی میں ریلیف دیا، عنقریب ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے، وفاقی وزیر

پاکستان تباہی کے جس دہانے پر چلا گیا تھا ہر کوئی مایوس تھا لیکن اب دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے؛ رانا مبشر اقبال کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی اتوار 13 اپریل 2025 15:45

عوام کو بجلی میں ریلیف دیا، عنقریب ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے، وفاقی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2025ء ) وفاقی وزیر پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی میں بڑا ریلیف دیا ہے، عنقریب عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک گئے ہیں اچھی خبریں لے کر آئیں گے۔ اراکین پنجاب اسمبلی میاں عمران جاوید اور رانا راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مہنگائی کا طوفان تھم نہیں رہا تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کرکے اسے روکا ہے، پاکستان تباہی کے جس دہانے پر چلا گیا تھا ہر کوئی مایوس تھا لیکن اب دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ بیروزگار کو روزگار ملے، اس کے لکے حکومت دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف مثالی کام کررہے ہیں، انہوں نے ناممکن کو ممکن بنایا ہے، ہم نے پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کواستحکام ملا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کو بھی خیر باد کہنا ہے، ہم نے ملز مالکان کو پابند کرنا ہے کہ وہ گندم خریدیں، زرعی زمین کو تباہ کیا جارہا ہے، کسان کو گندم کی کم از کم قیمت تین ہزار روپے ملنی چاہیئے، پنجاب حکومت کو ملزمالکان کو پابند کرنا چاہیئے کہ وہ کسان سے گندم خریدیں، گندم کا ایک ایک دانہ خریدنا چاہیئے۔