اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں، سینیٹرز،سابق وزرا ،سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور صحافیوں کاوفد 18 اپریل کو چائناکا دورہ کریں گے

جمعرات 17 اپریل 2025 22:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) پاکستان سے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں، سینیٹرز،سابق وزرا ،سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور صحافیوں سمیت وفد 18 اپریل کو چائناکا خصوصی دورہ کریں گے جہاں پروفد کوسیمینارزمیں شرکت اورچائینزحکومتی ویژن کے حوالے سے وفد کو بریفینگ دی جائے گی وفد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو ،سینیٹرانوشارحمان ،رکن پنجاب اسمبلی احمد اقبال ،سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستئی ،سندھ کے صوبائی وزیر انویسٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ شپ سید قاسم نوید قمر ، سینٹ میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سید علی ظفر ،پی ٹی آئی کے رہنما رئوف حسن ،چیئرمین این ڈی ایم سابق قومی اسمبلی محسن جاوید ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر پھلین بلوچ ، چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ(ق) محمدامجد، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنما و سابق رکن بلوچستان اسمبلی ثنا اللہ بلوچ ،ایم کیو ایم کے سینٹرل کوڈینیشن کمیٹی کے ممبر و سابق رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی ،جمعیت علما اسلام (ف)کے رہنما محمد جلال الدین ، جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما شایان علی صدیقی ،اسسٹنٹ پروفیسر بلوچستان یونیورسٹی فائزہ میر ، سما ٹی وی کے سینئر صحافی نورالعارفین ،صحافی بہرام بخش اور سما ٹی وی کے صحافی عرفان اشرف شامل ہیں جہاں پر انہیں چائینز صدر شی جن پنگ کے خیالات پر عمل کرنے میں چونگ کنگ کی کامیابیوں پر بریفنگ اور متعلقہ سائٹ کے دورے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ برائے جنوب مشرقی اور جنوبی ایشیائی امور کے بیورو کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے وفد چین کے اعلی معیار کی ترقی اور اعلی معیار کے کھلنے کے عمل پر ماہرین کے ساتھ سیمینار ہوگا وفد ایس سی او پولیٹیکل پارٹیز فورم اور متعلقہ سائٹ کے دورے میں شرکت اور دیگر چین کی اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔