
پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی نہیں چوری کرے گا، معاملہ اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا‘ رانا ثنا اللہ
جمعہ 18 اپریل 2025 13:44
(جاری ہے)
سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے معاملات ٹھیک کرنے چاہئیں، پچھلے 5 سے 6 سال کا ریکارڈ دیکھ لیں کون سیاسی مذاکرات سے انکار کرتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر معاملات پر بات کرنی چاہیے کیونکہ یہ سیاسی جماعتوں کا آپسی معاملہ ہے۔رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو تعاون کرنا چاہیے، وہ جن 6 لوگوں کو ملاقات کے لیے بلائیں، ان کے علاوہ کسی کو جیل جانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ ایسی صورتحال کیوں پیدا کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں باعث عزت اور احترام ہیں لیکن بتایا جائے میڈیا میں خبر بنانے کے لیے یہ سارا کھیل رچایا جا رہا ہے۔حج کے انتظامات کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ غلطی ہماری ہے یا وزارت کی، اس پر جزا و سزا بعد میں کر لیں فی الحال حاجی بھیجیں۔انہوں نے تجویز دی کہ وزیراعظم کے سامنے مسئلہ اٹھایا جائے اور ایک اعلی سطحی کمیٹی بنا کر سعودی عرب بھیجی جائے تاکہ معاملہ حل ہو۔انہوں نے بتایا کہ 67 ہزار عازمین حج کی رقم سعودی عرب منتقل کی جا چکی ہے لیکن کابینہ کی جانب سے حج پالیسی کی منظوری میں ڈھائی ماہ کی تاخیر اور بروقت درخواستیں نہ لینے کی وجہ سے انتظامات میں مشکلات پیش آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی حج آپریٹرز کو سرکاری اسکیم کے ساتھ درخواستیں لینے کی اجازت نہیں دی گئی اور اب حج آپریشن نجکاری کی طرف جا چکا ہے۔رانا ثنا اللہ نے تمام معاملات پر اتفاق رائے اور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور انتظامی مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ تمام فریقین ایمانداری سے کوشش کریں۔مزید قومی خبریں
-
بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.