
فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ تعاون کر نا ہر مسلمان پر فرض عین ہی: ‘ عبد الخبیر آزاد
چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی کی قیادت میں فلسطینیوںسے اظہار یکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرہ
جمعہ 18 اپریل 2025 21:55
(جاری ہے)
مولانا سیدمحمدعبدالخبیر آزادنے کہاکہ ارض الانبیا اہل فلسطین کا ہے،جن کو اپنے ہی گھروں سے بے گھر کیا جا رہا ہے،آج غزہ و فلسطین پر قیامت بیت رہی ہے،اسرائیل ستر ہزار فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے جو کہ انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہے،اسرئیلی وزیراعظم جنگی مجرم ہے،پناہ گزیں کیمپوں کا بھی شکار کیا جا رہا ہے،تمام ہسپتال تباہ ہیں،ان کو میڈیکل ایڈ بھی نہیں مل رہی،امدادی سرگرمیوں پر بھی بمباری ہو رہی ہے،ظالمانہ حملے ہورہے ہیں،عورتوں،بچوں،صحافیوں اور ڈاکٹروں کا قتل عام کیا جارہا ہے، ضرورت اس امرکی ہے کہ اقوام متحدہ،یورپی یونین،اوآئی سی اور تمام اسلامی ممالک غزہ و فلسطین پر اسرائیلی بربریت اورظلم و جبر رکوانے میں فیصلہ کن کردار ادا کریں،قبلہ اول و فلسطین کو اسرائیل کی گرفت سے آزاد کروایا جائے۔
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے،فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پوری دنیا کے لوگ کررہے ہیں،اسرائیلی اور صہونیوں کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے،پوری امت مسلمہ کو مل کر ظالم اسرائیل کو سبق سیکھانا ہوگا،عالمی ادارے اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل خاموش اور بے حسی کا شکار ہیں۔پرامن احتجاج ہمارا حق ہے،اپنے ملک کی املاک کو نقصان پہنچانا دشمن کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔مولانا آزاد نے کہا کہ اسرائیل بڑا عیار و مکار ہے،ارض الانبیا پر اپنا ناجائز قبضہ کرنا چاہتا ہے،جس کی بنیا د پر مسلم دشمن اور انسانیت دشمن قوتیں ارض الانبیا پر قبضہ کرکے پورے عالم اسلام کو اپنے شکنجے میں رکھنا چاہتی ہیں،اسی لیے مقامی آبادی کو بے دخل اور ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے،مولانا آزاد نے کہا کہ آج پورے عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو پیدا کرنا ہوگا۔پرامن پاکستان،احترام انسانیت،تشدد سے پاک معاشرہ،مذہبی ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ریاست، پاکستانی عوام اور امت مسلمہ اہل فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مولاناسیدمحمدعبد الخبیر آزاد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اہل فلسطین اورغزہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کی غرض سے معاملہ دنیا بھر کے سامنے پیش کیا ہے تو دوسری جانب آرمی چیف سید عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین اور اہل غزہ کے لئے جو واضع موقف دنیاکے سامنے پیش کیا ہے، و قا بل ستائش ہے۔آرمی چیف کے اقدام سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستانی افواج فلسطین اورغزہ کے معاملہ پر دو ٹوک موقف رکھتی ہیں۔پرامن احتجاجی مظاہرہ میں تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام و مشائخ عظام،سماجی راہنما وزعما اور عوام الناس بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔آخرمیں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.