
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے: بلاول بھٹو زرداری
ہفتہ 19 اپریل 2025 00:30
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور صدر آصف زرداری کے ’پاکستان کھپے‘ کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی سالمیت اور وفاق کی مضبوطی کے لیے کام کیا۔ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، ہم چاہتے ہیں کہ ہر صوبہ ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں معاشی ترقی، مہنگائی میں کمی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ ملک کو دہشت گردی اور عالمی سازشوں سے بچانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مستقبل میں بھی عوامی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ جلسے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے اگلے عوامی جلسے سے 25 اپریل کو ضلع سکھر میں خطاب کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.