Live Updates

قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ قومی امنگوں کا آئینہ دار ہے ،راجہ محمد فاروق حیدر خان

جمعرات 24 اپریل 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) مسلم (ن ) کے رہنما اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ قومی امنگوں کا آئینہ دار ہے ۔وزیر خارجہ، وزیر دفاع ، وزیر اطلاعات و دیگر نے ہر پاکستانی کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو جلد ہی اندازہ ہوجائیگا کہ اس کی چال الٹی پڑ گئی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے اسے دندان شکن جواب دیا گیا ۔

دنیا اس بنیادی مسلے کی طرف توجہ دے جس کی وجہ سے یہ سارے مسائل پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

نریندر مودی کو دنیا دہشت گرد اور مجرم قرار دے چکی ہے گجرات فسادات کی وجہ سے دنیا اس کا چہرہ جانتی ہے۔پوری قوم ریاست پاکستان کے ساتھ ہے یہ وقت اتحاد اتفاق کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان جارحیت کرتا یے تو آزادکشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ملکر خطے کا دفاع کریگا ۔ مودی کے ڈرامے کو مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھی مسترد کردیا ہے ، کشمیریوں نے کبھی بھی سیاحوں پر حملہ نہیں کیا اس لئے کہ سیاحت سے ان کا روزگار وابستہ ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ یہ سارا ڈرامہ مودی نے مختلف ریاستوں میں ہونے والے انتخابات جیتنے اور ہندو مسلم فسادات کروانے کے لیے کروایا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات