Live Updates

طے ہوچکاکہ 2مئی کو سی سی آئی کی میٹنگ میں سندھ کینال منصوبے کو ختم کردیا جائے گا

وزیراعظم کے شکرگزار ہیں کہ سندھ کے جذبات اور اعتراضات کی قدر کی گئی، مودی پر واضح کرتا ہوں کہ سندھوہمارا ہے ، اس میں ہمارا پانی بہے گا یا پھربھارت کا خون بہے گا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 اپریل 2025 23:38

طے ہوچکاکہ 2مئی کو سی سی آئی کی میٹنگ میں سندھ کینال منصوبے کو ختم کردیا ..
سکھر ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 اپریل 2025ء ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طے ہوچکاکہ 2مئی کو سی سی آئی کی میٹنگ میں سندھ کینال منصوبے کو ختم کردیا جائے گا، وزیراعظم کے شکرگزار ہیں کہ سندھ کے جذبات اور اعتراضات کی قدر کی گئی۔ انہوں نے سکھر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا مطالبہ تھا کہ سندھودریا پر کوئی کینال منظور نہیں، جس پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاہدہ ہوااور دستخط ہوئے کہ سندھو دریا پر کوئی نہرنہیں بنائی جائے گی جب تک سندھ کی مرضی شامل نہیں ہوگی، یہ ہماری پرامن جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے ، وزیراعظم کے شکرگزار ہیں کہ سندھ کے جذبات اور اعتراضات کو دیکھ کر طے ہوچکا کہ سندھ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سی سی آئی میں اب کوئی کینال نہیں بنے گی، تمام صوبوں کو پانی کے حقوق ایکٹ کی کوئی خلاف نہیں کی جائے گی۔ 2مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ بلائی جائے گی اور اس میں سندھ پر کینال منصوبے کو ختم کردیا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردواقعے کی مذمت کرتے ہیں ، بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا ہے بھارت اور مودی اپنی کمزوری چھپانے اور عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا ہے ۔

مودی نے اعلان کیا کہ سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا، بھارت کو کہتا ہوں کہ سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، سندھ دریا سے ہمارا پانی بہے گا اور یا پھر ان کو خون بہے گا۔بھارت کے عوام بھی یہ ظلم نہیں مانیں گے۔ہم چاروں صوبے آپس میں بھائی ہیں اور بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ سندھو پر ڈاکا نامنظور ہے۔پاکستان کے غیور عوام بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات