Live Updates

وزیر اعظم کے پاس گولڈن موقع ہے اے پی سی بلائیں کسی کو ویڈیو لنک پر لے لیں، فیصل واوڈا

، وزیراعظم دنیا کو پیغام دیں پوری قوم بھارت کیخلاف اکٹھی ہے،پاکستان نے پہلے ہی سمارٹ پلے کرکے بھارت کو وہاں مارا کہ سانپ بھی مر گیا لاٹھی بھی نہیں ٹوٹی، سینیٹر کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 26 اپریل 2025 10:39

وزیر اعظم کے پاس گولڈن موقع ہے اے پی سی بلائیں کسی کو ویڈیو لنک پر لے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس گولڈن موقع ہے اے پی سی بلائیں کسی کو ویڈیو لنک پر لے لیں، وزیراعظم دنیا کو پیغام دیں پوری قوم بھارت کیخلاف اکٹھی ہے،پاکستان نے پہلے ہی سمارٹ پلے کرکے بھارت کو وہاں مارا کہ سانپ بھی مر گیا لاٹھی بھی نہیں ٹوٹی،دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت کی ٹریڈ اور ایئر سپیس بند کرکے 1.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔

اگر پانی پر بات آئی تو پاکستان پہلے سٹرائیک کرے گا جو بڑی ہی پر اثر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن نے نہایت ہی کامیابی سے سمارٹ پلے کرکے بھارت کو وہاں مارا کہ سانپ بھی مر گیا لاٹھی بھی نہیں ٹوٹی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے پہلا ہدف حاصل کرلیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ پاکستان کی پابندیوں سے انڈیا کو ہردن 500بلین کی مار پڑے گی جبکہ ہماری ٹریڈ ان پر انحصار نہیں کرتی، مودی نے اگر کوئی ایڈونچر کیا تو اس کو وہاں بھیجیں گے جہاں چائے بیچتا تھا۔

شہبازشریف کے پاس گولڈن موقع ہے کہ جامع حکمت عملی بنائیں۔ انہوں نے سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کسی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور تیاری تھی۔نیوکلیئر ہتھیار استعمال نہ کرنے جارہے ہیں اور نہ ہی توقع ہے کہ نوبت اس حد تک جائے گی۔ میرا تجزیہ پوچھیں تو ایل اوسی یا کشمیر میں پٹاخے بج سکتے تھے۔ ہم بھارت کو جواب بھرپور اور ڈبل طاقت سے دیں گے اگر اس جواب آیا تو پھر ہمارا مزید شدت سے جواب ہوگا۔

بھارت کی ہر کاروائی کا جواب بڑھتا جائے گا۔ جواب کہاں اور کس طرح دیا جائے گا یہ کمانڈاینڈ کنٹرول اور سکیورٹی اداروں کا کام ہے۔ہم سرحد پر بارڈر پر جنگیں نہیں لڑتے، ہم اپنے فوج اور سکیورٹی اداروں کو اخلاقی اور سیاسی سطح پر بھرپور سپورٹ کررہے تھے۔ اللہ کے کرم سے ہمیں آرمی چیف قابل ملا ہے ہم نے گولی کی بجائے بڑی سمارٹ چال چلی ، بھارت کی ایئراسپیس اور ٹریڈ بند کردی۔ اس نقصان کا مقصد بھارت کو پتا چلنا چاہئے۔ ہم نے بھارت کی دھمکی کا جواب معاشی پتھر سے دیا تھا۔ ہماری فوج کواس لئے تگڑی فوج کہا جاتا ہے کہ یہ اللہ اکبر کے نعرے پر چلتی تھی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات