Live Updates

بھارت پاکستان پر الزام لگانے سے پہلے اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیرے، خواجہ آصف

محبت بانٹیں آپ گجرات نہیں ہندوستان کے وزیراعظم ہیں جو قومیتوں اور مذاہب کا مجموعہ ہے، ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی، وزیر دفاع کا بیان

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 26 اپریل 2025 16:55

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر الزام لگانے سے پہلے اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیرے،محبت بانٹیں،آپ گجرات نہیں ہندوستان کے وزیراعظم ہیں، جو قومیتوں اور مذاہب کا مجموعہ ہے، ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی،وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی نفرت کی سیاست منی پور، ناگالینڈ، تری پورہ کے درجنوں ٹکڑے کرے گی۔

چھتیس گڑھ، پنجاب،کشمیر اور بہت سے علاقے بھارت کے درجنوں ٹکڑے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دو ہی کام ہو سکتے ہیں یا تو یہ واردات (پہلگام واقعہ) آپکی دہشت گردانہ ذہنیت کا کارنامہ ہے یا پھر ظلم پھر ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی سے کہا کہ وہ بھارت کے اندر بھی شانتی رکھیں اور ہمسایوں سے بھی شانتی سے رہیں۔

دہشتگردی کینیڈا ،امریکہ اور ہمسا یوں کو ایکسوپورٹ نہ کریں اپنی اوقات میں رہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی نندن یاد ہوگا،بھارت نے ایڈوانچر کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔افواج پاکستان،ایئرفورس بھرپوردفاعی صلاحیت رکھتی تھیں۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ صورتحال نارمل ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ بھارتی اقدامات پر پاکستان کی جانب سے جامع جواب دیاجائےگا۔

پاکستان بطور ریاست کے طورپرپہلگام واقعے کی مذمت کرتا تھا۔ بھارت ایسے واقعات کو جواز بنائے گا تو ہم بھی اس کا بھرپورجواب دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ افواج پاکستان نے بھارت کو 4 سال پہلے بھی جواب دے کر اپنا لوہا منوایاتھا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی کو خبردارکرتے ہوئے کہا تھاکہ اگر انہوں نے ایڈونچر کیا تو ابھی نندن کے وقت کی طرح جواب دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدہ سرفہرست رہے گا۔سندھ طاس معاہدے میں ورلڈ بینک ضامن تھا۔ بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلے نہیں کرسکتا تھا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح ابھی نندن کوپکڑکرجواب دیا ہم آج بھی اسی پوزیشن میں ہیں۔بھارت جیسا دشمن ہو تو ہم ہر وقت الرٹ رہتے تھے۔ بھارتی حکومت پرجنگی جنون سوار ہے لیکن پاکستانیت کی بات ہوتوپاکستانی متحد ہوجاتے تھے۔ افواج پاکستان،ایئرفورس بھرپوردفاعی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ صورتحال نارمل ہوہم کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات