Live Updates

بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیاء کیلئے خطرہ ہے مودی کی انتہا پسندی ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی،الیاس مغل

پہلگام حملہ کشمیر میں موجود سات لاکھ بھارتی فوج کی ناقص سیکورٹی اور انکے منہ پر طمانچہ ہے،مطیع الرحمن آسی،عدنان رئوف انقلابی،اسمعیل خلیل عارفی

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)پاکستان عوامی تحریک کراچی و صدائے ملت انٹرنیشنل کے جنرل سیکرٹری نوجوان سیاسی و سماجی رہنماء الیاس مغل،مطیع الرحمن آسی،عدنان رئوف انقلابی،اسمعیل خلیل عارفی،نوید عالم نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیاء کیلئے خطرہ ہے مودی کی انتہا پسندی ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی۔

پہلگام حملہ کشمیر میں موجود سات لاکھ بھارتی فوج کی ناقص سیکورٹی اور انکے منہ پر طمانچہ ہے۔سندھ طاس معائدہ معطلی مودی کا صرف خواب ہی رہے گا بھارت خطے کا چوہدری بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔مودی خطے میں نفرت پیدا کر رہا ہے پاکستان ایٹمی قوت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ دار ملک ہے۔پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنا احمقانہ پن ہے قوم مشکل وقت میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔

(جاری ہے)

ان قائدین نے کہا اگر کوئی غلط فہمی کا شکار ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ان قائدین نے کہا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے اس کے کئی دہشت گرد اورجاسوس ہمارے ملک کی جیلوں میں بند ہیں مگر پاکستان نے کبھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ۔انھوں نے کہا مودی کا اصل ایجنڈا مسلم دشمنی ہے بھارت لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا قاتل ہے اسے اس کا بھی حساب دینا ہو گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات