
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ خوشگوار رہا ہے ‘ اسپنر ابرار احمد
رن فلو کو روکنے اور وکٹیں حاصل کرنے کے لیے کافی ذہنی اور حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے
ہفتہ 26 اپریل 2025 20:55
(جاری ہے)
محمد مسرور کراچی ریجن وائٹس انڈر 19میں میرے کوچ تھے اور وہ کنگز کی ٹیم مینجمنٹ کا بھی حصہ تھے جس کی وجہ سے مجھے فرنچائز میں آنے میں بہت مدد کی۔ میں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ایک نوجوان کے طور پر منتخب ہونے کے بعد بہت اچھا محسوس کیا جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔
یہ ایک خوشگوار تجربہ تھا لیکن اس کے بعد کمر کی انجری کی وجہ سے مجھے دو سال کھیل چھوڑنا پڑا تھا۔انجری کے بعد طویل فارمیٹ کھیلنے سے مجھے ردھم اور فارم میں واپس آنے میں مدد ملی۔2024کے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن میں 10 میچوں میں 16وکٹیں حاصل کرنے پر انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹی ٹونٹی کیپ ملی۔ ون ڈے ڈیبیو نومبر 2024میں زمبابوے کے خلاف ہوا تھا۔ دسمبر 2022میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد وائٹ بال کے کھلاڑی کے طور پر اپنے ابھرنے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے پہلی بار پاکستان کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں ستمبر 2022ء میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شامل کیا گیا تھا لیکن میں ایک بھی میچ نہیں کھیل سکا تھا۔ میں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد 2024کی پی ایس ایل نے مجھے اپنی وائٹ بال کی مہارت کا مظاہرہ کرنے میں مدد کی۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ پی ایس ایل نے مجھے پاکستان کے وائٹ بال اسکواڈ خاص طور پر ٹی ٹونٹی میں نئی گیند کے ساتھ ساتھ پرانی گیند سے بولنگ کرنے میں مدد کی۔ایک مسٹری اسپنر ہونے کے ناطے، ابرار کے پاس کیرم بالز، گگلیز اور لیگ اسپن کی ورائٹی موجود ہے جو انہیں تیز رفتار ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بیٹرزکو دھوکہ دینے میں مدد کرتی ہے۔مختلف ویری ایشنز کا ہونا بہت ضروری ہے اور پھر بولنگ کے بہت سے پہلو ہیں جن کے مطابق آپ اپنی مختلف ویری ایشنز کو استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ آیا آپ ہوا میں گیند کر رہے ہیں یا اس کے خلاف اور آپ کو کس قسم کے بیٹرز کا سامنا ہے۔ بعض اوقات آپ کو بیٹرز سے نمٹتے ہوئے اپنی فیلڈ سیٹنگ پر بھی غور کرنا پڑتا ہے۔ میری بولنگ میں مسٹری ہونے کے باوجود میں اب بھی مانتا ہوں کہ رن فلو کو روکنے اور وکٹیں حاصل کرنے کے لیے کافی ذہنی اور حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ابرار نے 2021میں پشاور زلمی اور 2023میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بالترتیب دو اور تین میچوں میں نمائندگی کی لیکن کوئٹہ نے ابرار کو دونوں سیزن میں اسٹرائیک بولر کے طور پر استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک وائٹ بال کھلاڑی کے طور پر جدت پیدا کرنے سیکھنے اور بڑھنے کا موقع ملا۔ فرنچائز کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے ابرار نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت اچھا تجربہ رہا ہے۔ میں نے گزشتہ سال گلیڈی ایٹرز کے لیے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کے لیے سب سے زیادہ وکٹ لینے والا بولر تھا۔ ہمارے پاس سر ویوین رچرڈز سمیت ایک اچھا کوچنگ اسٹاف ہے اور اس سے بہت مدد ملتی ہے۔ جب ان سے ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد اور کپتان سعود شکیل کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو ابرار نے جواب دیا، میں نے سعود شکیل اور سرفراز احمد کے ساتھ خاص طور پر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس میں کافی کرکٹ کھیلی ہے۔ میں یہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بھی ان دونوں کے ساتھ لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ دوسرے شخص جن کے ارد گرد رہنے میں مجھے واقعی مزا آتا ہے وہ شعیب ملک ہیں کیونکہ میں ان کی چیمپئنز کپ سائیڈ اسٹالینز کا حصہ ہوں اور 2024میں چیمپئنز کپ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ان کے ساتھ ڈریسنگ روم اور فیلڈ شیئر کی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.