
بھارت سے تجارتی معطلی،پاکستان کی دوا ساز صنعت شدید دبا ئوکا شکار
فارما سیکٹر میں ایمرجنسی پلان نافذ، دوا ساز صنعت کیلئے خام مال کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کی اپیل
اتوار 27 اپریل 2025 16:05
(جاری ہے)
انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ بھارتی خام مال سستا تھا مگر معیار کے اعتبار سے عالمی سطح پر دستیاب متبادل زیادہ بہتر ہیں۔
پی سی ڈی اے کے چیئرمین سمیع اللہ سامد نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) پر زور دیا ہے کہ نئے ذرائع سے اعلی معیار کی ادویات کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مقامی طلب پوری کی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے اور بھارت پر انحصار ضروری نہیں۔دوسری جانب، پاکستانی محکمہ صحت نے بھارت سے تجارت معطل ہونے کے بعد ایمرجنسی تیاری کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈریپ نے کہا ہے کہ اگرچہ دوا ساز شعبے پر براہ راست پابندی کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، لیکن ہنگامی منصوبے پہلے سے تیار کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈریپ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے 2019 کے بحران کے بعد ایسے کسی بھی ممکنہ حالات کے لیے تیاری شروع کر دی تھی۔ اب ہم اپنی دوا سازی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل راستوں کی تلاش میں سرگرم ہیں۔اس وقت پاکستان اپنی 30 سے 40 فیصد دواسازی کے خام مال، بشمول ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈیئنٹس (API) اور جدید معالجاتی مصنوعات، بھارت سے درآمد کرتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ ڈریپ کی تیاری اطمینان بخش ہے، لیکن صنعت سے وابستہ افراد اور ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔وزارت صحت کو تاحال فارماسیوٹیکل درآمدات پر واضح حکومتی ہدایات موصول نہیں ہوئیں، باوجودیکہ تجارتی معطلی کا عام اعلان کیا جا چکا ہے۔فارماسیوٹیکل شعبے میں خدشہ ہے کہ سپلائی چین میں تعطل کے نتیجے میں اہم ادویات کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ صورتحال اس لیے بھی پیچیدہ ہو رہی ہے کہ غیر قانونی مارکیٹ بھی سرگرم ہے، جہاں غیر رجسٹرڈ اور غیر منظور شدہ ادویات، خصوصا بھارتی ساختہ، افغانستان، ایران، دبئی اور مشرقی سرحد کے راستے پاکستان اسمگل ہوتی ہیں، لیکن ان کی معیار اور تسلسل کی کوئی ضمانت نہیں۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے چیئرمین توقیر الحق نے کہا، ہم نے حکام سے درخواست کی ہے کہ دوا سازی کے شعبے کو تجارتی پابندی سے مستثنی قرار دیا جائے کیونکہ کئی جان بچانے والی مصنوعات کا خام مال صرف بھارت سے آتا ہے۔وفد نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) سے بھی رجوع کیا اور مطالبہ کیا کہ صحت اور دواسازی سے متعلق تجارت کو پابندی سے مستثنی قرار دیا جائے تاکہ مریضوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ادھر بعض ماہرین نے موجودہ بحران کو پاکستان میں مقامی سطح پر API، ویکسینز اور حیاتیاتی مصنوعات کی پیداوار کے لیے سنہری موقع قرار دیا ہے۔سینئر پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہاکہ یہ بحران پاکستان کے لیے ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈا ئویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی نے چینی خام مال سے اینٹی ریبیز ویکسین کی تیاری شروع کر دی ہے اور سانپ کے کاٹنے کے تریاق پر بھی کام جاری ہے۔ قومی ادارہ صحت (NIH) اسلام آباد کو بھی اپ گریڈ کر کے ملکی ضروریات پوری کرنے کے قابل بنانا چاہیے۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.