Live Updates

موجودہ صورتحال میں عمران خان واحد آدمی ہیں جس کی آواز پر قوم اکٹھی ہوسکتی ہے

بانی پی ٹی آئی ناحق کیسز میں جیل میں ہیں، حکومت اےپی سی بلائے اور عمران خان کو بھی اس میں بٹھانا چاہئے، ملک ہے تو سیاست بھی ہے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 اپریل 2025 23:35

موجودہ صورتحال میں عمران خان واحد آدمی ہیں جس کی آواز پر قوم اکٹھی ہوسکتی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان واحد آدمی ہیں جس کی آواز پر قوم اکٹھی ہوسکتی ہے،بانی پی ٹی آئی ناحق کیسز میں جیل میں ہیں، حکومت اے پی سی بلائے اور عمران خان کو بھی اس میں بٹھانا چاہئے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ دن تک انڈیا کے الزام کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا، یہ انسٹال حکومت ہے، یہ مسلط کئے گئے ہیں، پھر ان کی سیاسی جماعت خاموش ہے، وزیراعظم ہوں یا وزیراعظم کے بڑے بھائی ، یا وزیراعلیٰ پنجاب ان کی عجیب وغریب خاموشی ہے، ان سب نے کوئی ردعمل میں بیا ن نہیں دیا۔

جب بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا تو فوری سفارتی سطح پر معاملے کو اٹھانا چاہیئے تھا،آج دیکھ لیں انڈیا کے سفارتکار پوری دنیا میں جارہے ہیں اور اس پر کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن مجھے اپنے دفتر خارجہ کی طرف سے کوئی چیز سامنے آئی۔

(جاری ہے)

ان کے ایک طرف مودی کے ساتھ تعلقات ہیں، جب تعلقات ہوتے ہیں تو ہی لوگ شادی پر آتے ہیں ، پھران کی پگڑیاں پہنتے ہیں۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتوں کے انڈیا کے ساتھ اسٹیک ہیں، ان کے کاروباری مراسم ہیں۔دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں ، لڑائی ہوئی تو پاکستان پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان واحد آدمی ہیں جس کی آواز پر قوم اکٹھی ہوسکتی ہے،بانی پی ٹی آئی ناحق کیسز میں جیل میں ہیں، حکومت اے پی سی بلائے اور عمران خان کو بھی اس میں بٹھانا چاہئے،پلوامہ واقعے کے وقت اگر عمران خان اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھے تھے تو اس وقت حکومتی وزراء میٹنگ میں بیٹھے تھے۔ ملک ہم سب کا ہے، ملک ہے تو سیاست ہے، ورنہ کونسی سیاست اور کس سے لڑنا ہے؟ 
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات