
ترقی اور خوشحالی کیلئے لڑکیوں کی تعلیم ازحد ضروری ہے، سینیٹر روبینہ خالد کا ڈھیرمونڈ تلہ گنگ میں خطاب
منگل 29 اپریل 2025 18:01
(جاری ہے)
بی بی شہید نے دبئی میں جلاوطنی کے دوران پاکستان کی عورتوں کی سماجی اور معاشی تحفظ اور خودمختاری کیلئے پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دستاویز تیار کروایا ۔۔ ان کی شہادت کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ان کے خواب کو عملی جامہ پہنایا۔
اس پروگرام کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ اس کی رو سے خاتونِ خانہ کو گھر کی سربراہ قرار دیا گیا ہے اور پروگرام میں شمولیت کیلئے قومی شناختی کارڈ کی شرط رکھی گئی، اس طرح سے پاکستان کی لاکھوں غریب خواتین کو نہ صرف قومی شناخت کے دائرہ کار میں جگہ ملی بلکہ اس سے خواتین کی ووٹر لسٹوں میں اندراج میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا اور بڑی تعداد میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق مل گیا ۔ چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت چلنے والے متعدد منصوبوں جیسا کہ بینظیر کفالت، بینظیر نشوونما، بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر ہنرمند پروگرام کے حوالے سے خواتین کو آگاہ کیا اور انھیں بتایا کہ کفالت پروگرام کی قسط کے زریعے نہ صرف ایک کروڑ مستحق گھرانوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی جارہی بلکہ بینظیر ہنرمند پروگرام جیسے منصوبوں کے ذریعے انھیں معاشی سرگرمیوں کا اہل بنا کے ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ چکوال اور تلہ گنگ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی مستحق خواتین کے اندراج کیلئے بی آئی ایس پی کی موبائل ٹیمز تعینات کی جائینگی اور مزید علاقوں میں ڈائنامک رجسٹری سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ملک حسن سردار، سلمیٰ برکات، زینب ملک، اشبر جدون اور سردار اظہر عباس نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالی۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.