
مختلف سیاسی ، مذہبی و اقلیتی جماعتوں کے سینیٹرز نے متحد ہو کر بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا
منگل 29 اپریل 2025 21:20
(جاری ہے)
بھارتی پراپیگنڈا سفارتی محاذ پر بری طرح ناکام ہوا ہے۔سینیٹ نے متفقہ قرارداد منظور کر کے قومی یکجہتی اور دفاع وطن کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قوم متحد ہے، اور دہشتگردی کے ثبوت بھارت کے خلاف موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگرد نہیں بلکہ بھارتی دہشتگردی کا شکار ہے، جب تک شہیدوں کی مائیں زندہ ہیں، پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔ پاکستان کی اقلیتی برادری نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا کہ وہ ہر محاذ پر پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ہم پاکستان پر بری نظر رکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لیں گے۔ مجھے پاکستانی ہندو ہونے پر فخر ہے۔ سینیٹر دنیش کمار نے اقلیتوں کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک کروڑ اقلیتی برادری ملک پر جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ میرا سرٹیفکیٹ پاکستان کا جھنڈا ہے۔سینیٹر گردیپ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، بھارتی الزام تراشی ناقابل قبول ہے۔ ہماری اقلیتیں وطن کے دفاع میں یکجا ہیں۔پاکستانی اقلیتی نمائندوں نے دنیا کو بتا دیا کہ وطن سے محبت کسی مذہب یا نسل کی محتاج نہیں۔ بھارت کا پروپیگنڈا ایک بار پھر ناکام ہو چکا ہے۔پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے نہ صرف سفارتی محاذ پر مؤثر جواب دیا بلکہ اندرونی اتحاد اور اقلیتوں کی حب الوطنی نے بھی دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔سینیٹر گردیپ سنگھ نے بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دیا اور کہا کہ گولڈن ٹیمپل اور بابری مسجد پر حملے بھارت کی اصل تصویر دکھاتے ہیں۔ کلبھوشن یادیو جیسے شواہد پاکستان کے پاس ہیں۔ سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان نے مودی اور نیتن یاہو کے گٹھ جوڑ کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی دشمنی صرف پاکستان سے نہیں، اسلام سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اندرونی خلفشار کا شکار ہے اور سکھ برادری بھی پاکستان پر حملے کے لیے تیار نہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دشمن پاکستان کو تنہاء کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور میڈیا وار، دہشتگردی جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ مودی مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مگر پاکستان نے ہر بار دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے۔سینیٹر کامل علی آغا نے بھارتی فوجی جنرل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پہلگام واقعے کو جھوٹا قرار دیا اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل کی وارننگ دی۔سینیٹر سرمد علی نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، یہ پاکستان کو بدنام کرنے کی پرانی چال ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بھارتی الزامات کی جغرافیائی بنیاد پر تردید کی اور کہا کہ پاکستان کی سرحد 200 کلومیٹر دور ہے، تو الزام کیسے لگایا جا رہا ہے؟ عالمی فورمز پر یہ معاملہ بھرپور انداز میں اٹھانے کی ضرورت ہے۔ایوان بالا کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سینٹرز نے اظہار خیال کیا ۔جس کے بعد اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.