Live Updates

فلسطین ومقبوضہ کشمیر میںنہتے مظلوموں پر اسرائیل اور بھارت کا جرائم یکساں ہے ،سربراہ پاکستان سنی

جنونی یہودی اور جنونی ہندو مسلم نسل کشی کررہے ہیںاور اسلامی مقدسات کو نشانہ بنارہے ہیں ،شاداب رضا نقشبندی

منگل 29 اپریل 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین ومقبوضہ کشمیر میںنہتے مظلوموں پر اسرائیل اور بھارت کا جرائم یکساں ہے ،اسرائیل اور بھارت کی سرپرستی کرنیوالوں کے ہاتھ بھی مظلوموں کے خون میں رنگے ہیں ،فلسطین وغزہ میں ہونیوالے اسرائیلی حملوں کا نہ روکنا بھی اقوام متحدہ کے وجود پر سوالیہ نشان ہے ،اسرائیل اور بھارت کی دہشتگردی کو گھنٹوں میں ختم کرسکتے ہیں ،پاکستان سنیت اسلامی ممالک جہا کا اعلان کردیں تو اسرائیل اور بھارت کا انشاء اللہ وجود ختم ہوجائیگا ،جنونی یہودی اور جنونی ہندو مسلم نسل کشی کررہے ہیںاور اسلامی مقدسات کو نشانہ بنارہے ہیں ،مسلم ممالک خواب غفلت سے جاگ جائیں اور مظلوموں کی آواز بنیں ،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد ہوجائے تو ناجائز اسرائیل کا وجود ختم اورمقبوضہ کشمیر کو بھارت سے نجات مل جائیگی ،ن خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے جس کے واضع ثبوت پاکستاننے دنیا کو دیئے ہیں ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے نام پر مسلم نسل کشی اور ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے ہوئے ہے ،بھارتی فوج امن وامان کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کررہی ہے ،نہتے مظلوموں کو ظلم وجبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہے پہلگامہ دہشتگردی میں بھارتی فوج کے شواہد سامنے آنے پر پاگل ہوگیا ہے ،حقائق کو بھارت کسی طور بھی نہیں چھپا سکتا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بھارتی دہشتگردی کے شواہد نے مودی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات