Live Updates

کسی نے پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھا تو ہم دشمن کی آنکھیں نکال دیں گے ،سردار محمد یوسف

جمعہ 2 مئی 2025 00:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنایا، کسی نے پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھا تو ہم دشمن کی آنکھیں نکال دیں گے ،ہم نے پھلجھڑیاں نہیں چھوڑنی اور نہ ہی ہم نے ایٹم بم کو زنگ لگنے دینا ہے،ہماری آواز اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہے ،پوری قوم اپنے سپہ سالار عاصم منیر کے ساتھ کھڑی ہے،سوئی سے لے کر ایٹم بم بنانے تک مزدوروں اور محنت کشوں کا بھی اہم کردار ہے جن کی عظمت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےیکم مئی کو مسلم لیگ لیبر ونگ کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں منعقدہ عظیم الشان لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کنونشن میں سینیٹر ناصر محمود بٹ رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام،مسلم لیگ لیبر ونگ کے مرکزی صدر غلام قادر ایڈوکیٹ،مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرشید سندھو،سینئر نائب صدر فقیر جان،سیکرٹری اطلاعات میاں امجد رکن صوبائی اسمبلی طاہرہ مشتاق،سجاد خان،مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر شیخ ارسلان حفیظ،مسلم لیگ راولپنڈی کے سینئر نائب صدر مرزا منصور بیگ،سابق ڈپٹی میر خالد سعید بٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر تنویر اختر شیخ ڈپٹی کوآرڈینیٹر ملک طارق بشیر سمیت دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ لیگ کے مرکزی صدر غلام قادر جٹ ایڈوکیٹ نے شگاگو کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مزدور آج کے دن اپنے حقوق کے لئے ریلیاں نکالتے ہیں اور آج کا دن استحصالی طاقتوں کیخلاف مزدوروں کی فتح کے طور پر منایا جاتا ہے ،مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی زیادہ سے زیادہ اجرت مقرر ہونی چاہئے اور اس سلسلے میں ہر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

سینیٹر ناصربٹ،رکن قومی اسمبلی انجینئر قمرالاسلام اور رکن پنجاب اسمبلی طاہرہ مشتاق و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشکل وقت میں پوری قوم اپنی فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔بھارت اور اسرائیل کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مزدورکی تنخواہ میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے اور تنخواہوں کو بروقت دیا جائے اور ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی جی پی ایف اور ان کیشمنٹ فل فور ادا کی جائے، بیوا ئوں اورئپینشنرز کو بروقت پینشن دی جائے، مزوروں کی بچیوں کے لئے جہیز فنڈ قائم کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ لیبر ڈے پر ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی قیادت میں اپنے ملک و قوم کی ترقی کیلئے دن و جان سے محنت کرینگے۔لیبر کنونشن سے عبدالرشید سندھو،میاں امجد،فقیر جان،ارشد علی خان،لیبر ونگ سندھ کے صدر عبدالرشید اعوان،ڈویژنل صدرخالد سعید بٹ،ضلعی کوارڈینیٹرتنویر اختر شیخ،ملک طارق بشیر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن یوم تجدید عہد کا دن ہے ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم مزدوروں کے تحفظ ملک کی ترقی کیلئے محنت کریں گے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات