
خطے میں حالات کی کشیدگی گہری سازش ،تانے بانے اسرائیل سے ملتے ہیں‘لیاقت بلوچ
اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پاکستانی عوام کی بے مثال، والہانہ یکجہتی مارچز سے بوکھلاکر بھارت کیساتھ مل کر پہلگام ڈرامہ رچایا ہے،امیرجماعت اسلامی
جمعہ 2 مئی 2025 20:35
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے کہا کہ دُنیا بھر میں پاکستانی اسلامی، جمہوری اور سماجی تحفظ کے حامل ملکوں میں رہتے ہیں،بیرونِ ملک پاکستانی خود اِن ممالک میں اپنے علاقائی، فرقہ وارانہ، برادری کی بنیاد پر تقسیم سے اجتناب کرتے غلبہ دین، جمہوری، پارلیمانی اور قانون کی بالادستی کا اسلوب اپنائیں تو پاکستان میں اُن کی معاشی اہمیت کے ساتھ ساتھ قومی وحدت اور جمہوری کردار بھی بہت اہم ہوسکتا ہے،برطانیہ میں اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ اور فخر ہیں۔
لیاقت بلوچ نے یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر این آئی آر سی کے چیئرمین جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی کوششوں سے سہ فریقی بین الاقوامی تحفظِ حقوقِ مزدور کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس صدیقی نے اپنے ادارے کی ذمہ داری کا حق ادا کردیا ہے۔حکومت یکم مئی کے موقع پر اشتہارات اور اپنی ذات کی تشہیری مہم سے بڑھ کر مزدوروں، محنت کشوں، کھیتوں کھلیانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کا لائحہ عمل دیں۔این آئی آر سی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں روڈ میپ بنائیں،مزدوروں، محنت کشوں کی محنت کے تناسب سے بزنس، صنعت، زمینداری میں مزدوروں کا حصہ تسلیم کیا جائے، اس سے قومی معیشت کی ترقی تیز تر ہوگی۔لیاقت بلوچ نے النساء قرآن ہاؤس میں پاک بھارت بارڈر ایریا کے معززین اور عوام سے خطاب کیا۔اس موقع پر وقار ندیم وڑائچ، خبیب نذیر، محمد اعجاز چوہدری، زبیر صدیقی، بابر اعوان، ڈاکٹر اعجاز نذیر، معروف بزنس مین چوہدری محمد حسین اور دیگر رہنما موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بارڈر ایریاز کے عوام جنگ کے خطرات کے سائے میں ہیں لیکن لاہور، قصور کے بارڈر ایریا کے عوام ہمیشہ بہادر، شیردل اور فرنٹ لائن ایریا کے دفاع کے بااعتماد محافظ ثابت ہوئے ہیں۔پاکستان کے 25 کروڑ عوام بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،خطے میں حالات کی کشیدگی گہری سازش ہے اور اس سازش کے تانے بانے اسرائیل سے ملتے ہیں۔اسرائیل نے غزہ کے مظلوم فیسطینیوں کے حق میں پاکستانی عوام کی بیمثال، والہانہ یکجہتی مارچز سے بوکھلاکر بھارت کیساتھ مل کر پہلگام ڈرامہ رچایا ہے، تاکہ پاکستانی عوام اور حکمرانوں کی توجہ غزہ میں جاری قتلِ عام سے ہٹائی جاسکے،اس طرح جھوٹ کی بنیاد انڈیا اسرائیل نے مل کر پاکستان کے خلاف نیا جنگی محاذ کھولا ہے، جس میں انہیں ماضی کی طرح ناکامی ہوگی۔عراق، شام، ایران، افغانستان پر بھی جھوٹ کی بنیاد پر تباہی مسلط کی گئی؛ اب بھارت اِسی آزمائے ہوئے فرسودہ طریقے کو پاکستان پر اپلائی کرنے کی غلطی دوہرا رہا ہے، جس میں اُسے انشائاللہ منہ کی کھانی پڑے گی۔چین، سعودی عرب، یو اے ای، ایران خطے کو جنگ کی لپیٹ میں جانے سے روکنے کے لئے کردار ادا کرسکتے ہیں،اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو 25 کروڑ پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے بااعتماد پشتیبان بن کر کھڑے ہونگے۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.