
ٴْلیاقت بلوچ سے یوکے اسلامک مشن کے سربراہ اور برطانیہ میں سینئر رہنما ریاض مدنی نے ملاقات
جمعہ 2 مئی 2025 21:00
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر این آئی آر سی کے چیئرمین جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی کوششوں سے سہ فریقی بین الاقوامی تحفظِ حقوقِ مزدور کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس صدیقی نے اپنے ادارے کی ذمہ داری کا حق ادا کردیا ہی. حکومت یکم مئی کے موقع پر اشتہارات اور اپنی ذات کی تشہیری مہم سے بڑھ کر مزدوروں، محنت کشوں، کھیتوں کھلیانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کا لائحہ عمل دیں.
این آئی آر سی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں روڈ میپ بنائیں. مزدوروں، محنت کشوں کی محنت کے تناسب سے بزنس، صنعت، زمینداری میں مزدوروں کا حصہ تسلیم کیا جائے، اس سے قومی معیشت کی ترقی تیز تر ہوگی۔ لیاقت بلوچ نے النساء قرآن ہاؤس میں پاک بھارت بارڈر ایریا کے معززین اور عوام سے خطاب کیا. اس موقع پر وقار ندیم وڑائچ، خبیب نذیر، محمد اعجاز چوہدری، زبیر صدیقی، بابر اعوان، ڈاکٹر اعجاز نذیر، معروف بزنس مین چوہدری محمد حسین اور دیگر رہنما موجود تھی. لیاقت بلوچ نے کہا کہ بارڈر ایریاز کے عوام جنگ کے خطرات کے سائے میں ہیں لیکن لاہور، قصور کے بارڈر ایریا کے عوام ہمیشہ بہادر، شیردل اور فرنٹ لائن ایریا کے دفاع کے بااعتماد محافظ ثابت ہوئے ہیں. پاکستان کے 25 کروڑ عوام بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی. خطے میں حالات کی کشیدگی گہری سازش ہے، اور اس سازش کے تانے بانے اسرائیل سے ملتے ہیں. اسرائیل نے غزہ کے مظلوم فیسطینیوں کے حق میں پاکستانی عوام کی بیمثال، والہانہ یکجہتی مارچز سے بوکھلاکر بھارت کیساتھ مل کر پہلگام ڈرامہ رچایا ہے، تاکہ پاکستانی عوام اور حکمرانوں کی توجہ غزہ میں جاری قتلِ عام سے ہٹائی جاسکی. اس طرح جھوٹ کی بنیاد انڈیا اسرائیل نے مل کر پاکستان کے خلاف نیا جنگی محاذ کھولا ہے، جس میں انہیں ماضی کی طرح ناکامی ہوگی. عراق، شام، ایران، افغانستان پر بھی جھوٹ کی بنیاد پر تباہی مسلط کی گئی؛ اب بھارت اِسی آزمائے ہوئے فرسودہ طریقے کو پاکستان پر اپلائی کرنے کی غلطی دوہرا رہا ہے، جس میں اُسے انشائاللہ منہ کی کھانی پڑے گی. چین، سعودی عرب، یو اے ای، ایران خطے کو جنگ کی لپیٹ میں جانے سے روکنے کیلیے کردار ادا کرسکتے ہیں. اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو 25 کروڑ پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے بااعتماد پشتیبان بن کر کھڑے ہونگے۔مزید قومی خبریں
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
-
اس سال جشن آزادی کو بھرپور اور نہایت جذبہ کے ساتھ یکم سے 14 اگست تک منا رہے ہیں ،سعید غنی
-
حکومت سندھ صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،شرجیل انعام میمن
-
حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری
-
راجن پور،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125 سال میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
-
سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.