Live Updates

پہلگام واقعہ بھارت کاڈرامہ ہے ،بھارت پاکستان کی موثر سفارتی کاری کے سبب عالمی سطح پر ناکام ہوچکا ہے،مسلم لیگ(ن)

منگل 6 مئی 2025 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈنیٹر اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدر فہد شفیق نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کاڈرامہ ہے ،بھارت پاکستان کی موثر سفارتی کاری کے سبب عالمی سطح پر ناکام ہوچکا ہے۔ اگر مودی نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی تو اس کو منہ توڑ جواب ملے گا۔

نوجوان فنی تعلیم پر توجہ دیں۔وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے اقدام کررہے ہیں وہ منگل کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے دفتر میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں نواز نے ایٹمی قوت بنایا۔ 28 مئی کوہمارا ملک ایٹمی قوت بنا۔پاکستان اسلام کا قلعہ ہی.نوجوان اپنی تعلیم پرتوجہ دیں.ہماری دفاعی قوت آرمی چیف کے ہاتھوں میں ہے۔

(جاری ہے)

فہدشفیق نے کہا کہبلیپ ٹاپ کی تقسیم کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے۔پرائم منسٹر منصوبہ وجوانوں کے لیے کئی پروگرام فراہم کررہاہیوزیراعظم نے ڈیجیٹل ہب کاآغاز کیاہے۔ڈیجیٹل ہب پروگرام میں ہرمکتبہ فکرکے لیے مواقع موجودہیں۔نیوٹک کے زریعے ٹیکنکل ٹریننگ دے رہے ہیں۔وزیراعظم معیشت کی بحالی اور نوجوانوں کے حوالے سے فوکس کررہے ہیں۔

فہدشفیق نے کہا کہ سندھ کے چھ اضلاع میں یوتھ پروجیکٹس کی تقاریب منعقدہونگی۔رانامشہود بدھ سے سندھ کے دورے پرہونگے۔رانامشہود سندھ کیمختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام کی صورتحال میں ہم سرخرو ہونگے۔ملک کاہرجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کراچی میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی گئی۔وفاقی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر کوشش کررہی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات