مسلح افواج کی20 لاکھ سابق افران و جوان وطن کے دفاع کیلئے تیار

آرمی چیف کے ایک حکم پر زمینی جنگ کے ساتھ فضاؤں اور سمندروں میں بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں

منگل 6 مئی 2025 23:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء) مسلح افواج سے ریٹائرڈ اعلیٰ عسکری قیادت نے پہلگام فالس آپریشن کے بعد بھارت کے ناکام عزائم کے جواب میں واضح کیا ہے مسلح افواج کے 20 لاکھ سابق افسران و جوان وطن عزیز کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں آرمی چیف کے ایک حکم پر زمینی جنگ کے ساتھ فضاؤں اور سمندروں میں بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ان عزم کا اظہار میجر جنرل (ر) جاوید اسلم، میجر جنرل (ر) خالد جعفری، بریگیڈیر (ر) زرین خان، بریگیڈیئر (ر) محمد جمیل اور میجر (ر) محمد وسیم نے دیگر سابق افسران کے ہمراہ چکلالہ گیریڑن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا مسلح افواج سے سبکدوش ہونے والے تمام افسران و جوان کے حوصلے بلند ہیں اور ہم آج بھی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت اور طاقت رکھتے ہیں ہماری عسکری کمانڈ ہمیں جس جگہ اورجس سطح کی ذمہ داری سونپے گی ہم پورے جذبے کے ساتھ اپنی افواج کے شانہ بشانہ ذمہ داریاں نبھائیں گے انہوں نے کہا جرات و بہادری میں ہماری افواج دنیا کی نمبر فورس ہیں اسی طرح ہماری فضائیہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے آراستہ ہے بلکہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار فضائیہ دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی پوری طاقت اور صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پہلگام فالس آپریشن کا ڈرامہ کوئی نئی بات نہیں پہلگام سے پہلے بھی بھارت پلوامہ اور سکھوں کے قتل سمیت مختلف بھونڈے اقدامات کر کے الزامات پاکستان پر عائد کرچکا ہے لیکن ہر مرتبہ بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یہ پہلگام کا واقعہ بھارت کی ڈرامے بازی میں آخری کیل ثابت ہو گا اس بار بھارت کو بیرونی سپورٹ نہیں ملی جو ملنے چاہئے تھی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن بھونڈے طریقے سے کیا گیا لیکن پاک وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ہم اپنی فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ہماری جب بھی بھی ضرورت پڑی ہم ڈیوٹی کرینگے پاکستان ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایک کال پر تمام ریٹائرڈ فوجی حاضر ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اس صورتحال میں بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش تو اسکو زبردست جواب دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بارڈر پر میرے افسر سے سپاہی تک موجود ہیں ہم ابھی بھی اس پوزیشن میں ہیں کہ اپنی فوج سے آگے جا کر لڑنے کے لئے تیار ہیں 1947 میں بھی سابق فوجیوں نے کشمیر کا خطہ آزاد کروایا تھا ہم 70 سال سے انتظار میں ہیں کہ اقوام متحدہ کشمیر کا مسئلہ حل کرے ہم سابق فوجی چاہتے ہیں کہ آرمی چیف ہمیں اجازت دیں اور ہم کشمیر کے لئے جہاد کریں ہم نے پچھلے سال اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بھی قرار داد پاس کی تھی کہ ہم کشمیر کے مسئلے پر مزید انتظار نہیں کر سکتے ہم ویٹرنز آج بھی جذبہ جہاد سے لبریز ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا اقوام متحدہ کی قرار دار کی رو سے حل نکالنا ضروری ہے تمام فالس فلیگ آپریشنز کشمیر میں ہی ہوتے ہیں ہمارا پیغام اقوام متحدہ تک پہنچایا جائے کہ اب کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا الزام کشمیر اسمبلی کے واقعے پر بھی بھارت کے اداروں نے اسے فالس فلیگ تسلیم کیا انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو ٹارگٹ کرنے کے بہانے تلاش کرتا ہے لیکن اس بار بھارت کو وہ بیرونی سپورٹ نہیں ملی جس کی بھارت کو امید تھی کیونکہ بھارت کو تو اب کینیڈا اور امریکہ بھی دہشت گرد ملک سمجھ چکا ہے بھارت ہندتوا پالیسی پر چل رہا ہے بھارت کے اندر اسوقت افراتفری ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ویٹرنز تو آجکل پارکوں میں پہلے سے زیادہ ایکسرسائز کررہے ہیں بھارت نے رافیل کے ساتھ کوشش کی تھی مگر ہم بھارت سے زیادہ بہتر ٹیکنالوجی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارت کے رافیل طیارے بھاگ نکلے چونکہ انہیں ڈر تھا ابھی نندن نہ بن جائیں انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے آرمی چیف سید بھی ہیں حافظ ہیں انہوں نے کہا میں جوانوں کا جوش جذبہ دیکھ رہا ہوں ہمارے پیارے نبی کا حکم ہے کہ ہم پہل نہ کریں جو پہل کرے گا تو ہم بتا دیں گے کہ ہم کیا ہیں مدینہ کے بعد پاکستان اسلام کے نام پر قاائم ہوا ہے جب تک نہ جلے دیپ شہیدوں کے لہو سے کہتے ہیں کہ جنت میں چراغاں نہیں ہوتا لہٰذا کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت محض ایک کتابی قصہ بن کر رہ جائے گا انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے کہا تھا کہ ہم جنگ لے لئے ہمہ وقت تیار ہیں جنگ بھارت شروع کرے گا ختم ہم کریں گے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر تو آزاد ہے اب مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرنا ہے کشمیر کے مسئلے کے حل کے علاوہ بھارت سے ہمارا تنازعہ ختم نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ بھارت نے غلط وقت پر غلط فالس فلیگ آپریشن کیا ہے کیونکہ اس وقت خود ہندوستان میں آواز اٹھ رہی ہے کہ مودی صاحب الیکشن سے پہلے ایسی حرکتیں کرتے ہیں لیکن جھوٹ زیادہ دیر نہیں چلتا ہمارے یونیفارم بوٹ تیار ہیں جنگ ہوئی تو ہم پہنچیں گے پاکستان ائیر فورس تیار ہے ائیر وار کی نوعیت بدل چکی ہے بھارت نے جنگ شروع کی تو غلطی کریں گے۔