Live Updates

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ پاک فوج کی ستائش، بھارت کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا، وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 7 مئی 2025 13:23

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ پاک فوج کی ستائش، بھارت کو بھرپور جواب دینے ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے بھارت کو فوری اور بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کی ستائش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا جس میں سول اور عسکری قیادت اجلاس میں شریک ہوئی جہاں اجلاس کے شرکاء کو بھارتی حملوں اور پاکستان کی جوابی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارتی حملوں کے بعد جوابی کاررروائیوں پر پاک فوج کی ستائش کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کریم گے، وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا، وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد خطے کے حالات کشیدہ ہیں، بھارت نے گزشتہ رات کے اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، اس دوران ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کردیا گیا، جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔

                                         
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات