
گورنر پنجاب سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات، بھارت کی حالیہ جارحیت پر تبادلہ خیال
بدھ 7 مئی 2025 20:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم بھارت کے جنگی جنون کے خلاف اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن بھارت اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بارڈر، کے پی کے بالخصوص بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ کرکے پاکستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ کا ڈرامہ انڈیا نے خود رچایا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان تو پہلے ہی دہشت گردی کا شکار ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان فن لینڈ کے ساتھ تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔اس موقع پر فن لینڈ کے سفیر ہنو ریپاتی نے بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا اور معصوم شہریوں کی شہادت پر تعزیت کی۔گورنر پنجاب نے فن لینڈ کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔ فن لینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور ایکسچیج پروگرام جاری ہیں۔مزید قومی خبریں
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.