
بھارتی فورسز نے 30سال قبل آج ہی کے دن چرار شریف کی خانقاہ کو نذرآتش کردیا تھا
اتوار 11 مئی 2025 13:30
(جاری ہے)
اس سانحے میں چرار شریف میں تقریبا 1000مکانات اور 200دکانیں جل گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے چرار شریف کی خانقاہ کو نذر آتش کرنے کا واقعہ 30سال گزر جانے کے بعد بھی کشمیریوں کی یادوں میں تازہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے خانقاہ کو نذر آتش کرنا کشمیر کی تاریخ کا سب سے المناک واقعہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ ہندوتوا بی جے پی اور آر ایس ایس کشمیر کی تاریخ بدل کر مقبوضہ جموں وکشمیرکے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو جان بوجھ کر ٹھیس پہنچا رہے ہیں، بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے ہر ظالمانہ ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ چرار شریف میں فوجی محاصرے کے دوران مسجد اور خانقاہ کی بے حرمتی اورتباہی اورمقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کی عکاسی کرتے ہیں جس کا نشانہ کشمیریوں کو بنایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری مسلمانوں کو ہندوتوا کی جارحیت سے بچانے کے لیے مداخلت کریں۔ بیان میں کہاگیا کہ جموں و کشمیر کے عوام تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
-
کراچی ، 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم
-
پنجاب میں ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئی: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
-
6 سالہ بچہ درخت سے جامن توڑتے ہوئے جوہڑ میں گر جاں بحق ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.