Live Updates

پاکستان نے بھارت کی فوجی برتری کا جنازہ نکال دیا،جنگ بندی سے بھارت کھنڈر بننے سے بچ گیا، شاہد رشید بٹ

اتوار 11 مئی 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس کی فوجی برتری کا جنازہ نکال دیا ہے،چند گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن ہو گیا اور مودی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا ،جس پر ساری مسلم دنیامیں جشن منایا جا رہا ہے ۔

ہماری افواج نے بنیاد پرست مودی سرکار کی قلعی کھول دی ہے ،جس پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بھارتی عوام اپنی حکومت، فوج اور میڈیا پر سوالات اٹھار ہے ہیں جبکہ پاکستان کی دفاعی مہارت اور جزبہ پر مہر تصدیق ثبت ہو چکی ہے۔پاکستان احتیاط کرے کیونکہ شکست خوردہ دشمن عوام اور فوج کا تباہ شدہ مورال بڑھانے کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد رشید بٹ نے اتوار کو یہاں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا اربوں ڈالر کا دفاعی نظام پاکستانی شاہینوں نے زمین بوس کر دیا۔

پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو واضع اخلاقی اور عسکری برتری حاصل ہے اور ہماری سٹرٹیجک مہارت نے ساری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔بنیاد پرست بنیوں کی اچھی طرح مرمت کی جا چکی ہے اور عالمی قوتوں نے جنگ بندی کروا کے بھارت کو بچا لیا ہے تاہم پاکستان اپنی تیاری مکمل رکھے اور چوکس رہے کیونکہ مکار دشمن پر اعتماد نہیں کرنا چاہئے۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ نریندی مودی نے اسرائیل اور کچھ دیگر طاقتوں کی مدد سے پاکستان کا امتحان لینے کی کوشش کی جس کے جواب میں بھارت کے ایئربیس، اسٹوریج سائٹ، ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر و غیرہ تباہ کردیے گئے ۔

پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر جنگ بندی کا مثبت جواب دیا ہے اس لئے عالمی برادی بھارت پر دبا ڈالے کہ وہ تمام حل طلب مسائل کے حل کے لئے پرامن مذاکرات کا راستہ اپنائے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے متعدد علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود ہماری افواج تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں جو ایک مہذب اور ذمہ دار ریاست کا شیوہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ اور چین کے تعلقات کو بڑھایا جائے۔ موجودہ حالات میں نریندر مودی کی حکومت کو شدید سا سی بحران کا سامنا ہے اور آنے والے انتخابات میں اس کی کامیابی خاصا مشکل ہو گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات