Live Updates

پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن اور امن کے استحکام کی بنیاد ہیں،شازیہ کیانی ایڈووکیٹ

اتوار 11 مئی 2025 14:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)نامور قانون دان شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے پاک بھارت مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام تنازعہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل اور دیگر مرکزی مسائل بالخصوص سندھ طاس معاہدہ کے حل میں ہے، میں ان تمام دوست ممالک بشمول چین، امریکہ، ترکیہ، سعودی عرب، UAE اور ایران کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو اس مُشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت مکالمے کی طاقت اور تنازع سے گریز کی اہمیت کا ثبوت ہے امید ہے یہ اقدام علاقائی امن، استحکام اور باہمی احترام کی مستقل راہ کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء کے عوام خوف اور تنازع سے پاک مستقبل کے حقدار ہیں جنگ بندی خوشحالی،تعاون اور انسانی وقار کو ترجیح دینے کا سنہری موقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی قیادت اور مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جن کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا،قوم کو خوشی منانی چاہیے اور شہادت پانے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے،انھوں نے پاک فوج اور پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔

پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن اور امن کے استحکام کی بنیاد ہیں تنازع کی جڑوں، بالخصوص مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کرنا ہو گا ہم پُرامن روابط اور سرحدوں، طبقات اور دلوں کے درمیان پل بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات