Live Updates

پاکستان امن چاہتا ہے لیکن خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، رانا ثنا اللہ

اتوار 11 مئی 2025 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ مودی حکومت اپنے جارحانہ بیانیے کی یرغمال بنی ہوئی ہےجو علاقائی مسائل کے پرامن حل میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے لیکن قومی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی جارحیت کا آغاز نہیں کیا لیکن ملک کا دفاع ہمارا حق اور ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو "جنگ کا عمل" تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں مشیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی توجہ کی طرف لوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے اور اسے عالمی سطح پر حل کیا جانا چاہیے۔پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مکمل تعاون اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی لیکن مودی حکومت نے بے بنیاد الزامات اور معاہدے کی غیر قانونی معطلی کا جواب دیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات