
ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، ہم اپنے زخمی ہونے والوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،راجہ فیصل ممتاز راٹھور
31 شہداء نے پاکستان و آزاد کشمیر کے کروڑوں عوام کی زندگیوں سمیت وحدت پاکستان و کشمیر کی سلامتی، خود مختاری کے لیے جو لازوال قربانیاں پیش کی ہیں قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے
پیر 12 مئی 2025 15:31
(جاری ہے)
زخمیوں کی مکمل بحالی، صحت یابی تک اپنے اوپر چین حرام کر رکھا ہے۔
آزاد کشمیر بھر کے تمام ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی فوری سہولیات فراہم کروانے کے لیے ہسپتال،ہسپتال وزراء،وزیراعظم آزاد کشمیر پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حویلی کے عوام کی سلامتی کے لیے جن شہداء نے اپنی جانوں کو قربان کیا اور جو زخمی آج ہسپتالوں میں موجود ہیں ان کے خاندانوں کے ساتھ آہنی چٹان کی مانند کھڑا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی عیادت بھی کی اور انہیں حوصلہ فراہم کیا۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور جب زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچے تو قرب و جوار میں دیکھنے والے عوام نے پاک فوج زندہ باد، راجہ فیصل ممتاز راٹھور زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے، جس پر انہوں نے لوگوں کو منع کیا اور کہا کہ ہم لوگوں کے خادم اور لوگوں کے ووٹوں سے اس منصب تک پہنچے ہیں، ہمیں زندہ باد کہنے کے بجائے پاک فوج کے جوانوں کے لیے نعرے لگائے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری سے بھارت کے پاور گرڈ کے 70 فیصد حصے کو سائبر حملے میں ناکارہ بنایا،بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا،آدم پور میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے بھارت کاایس-400 دفاعی نظام تباہ کر دیا،مقبوضہ کشمیر میں راجوری اور نوشہرہ سیپاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جینس کا تربیتی مرکز تباہ کردیا گیا،کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کیا،اوڑی فیلڈ سپلائی ڈپو تباہ،آدم پور، اودھم پور، پٹھانکوٹ،سورتھ گڑھ، سرسہ، بھٹنڈا، ہلوارا ایئر فیلڈز اور اکھنور ایوی ایشن بیس کامیابی کے جھنڈے گاڑھے اور تباہ کیے۔دہرنگیاری میں آرٹلری گن پوزیشن کو اڑایا،بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ،لائن آف کنٹرول پر ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، پتھیلی ٹاپ کی بھارتی پوسٹیں، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ بھی مکمل تباہ کر کے دشمن پر اپنی ایسی دھاک بٹھائی ہے کہ وہ صدیوں اپنے زخم چاٹتا رہے گا۔ وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان’کریڈیبلیٹی‘ کی جنگ تھی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں جو ہتھیار استعمال کیے، ان سے بھارت حیران ضرور ہوا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے چین سے خریدے گئے ایچ کیو 9 ایئر ڈیفنس سسٹم، جے 10 سی جنگی طیارے استعمال کیے۔انہوں نے مذید کہا کہ جے 10 سی کے ذریعے ممکنہ طور پر بھارت کے زیر استعمال فرانسیسی لڑاکا طیارے رافیل کو گرایا گیا، چین کا ایئر ڈیفنس سسٹم (جو اینٹی ایئر کرافٹ میزائلوں کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہی) بھی پاکستان کے لیے کارآمد ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں، اور جنگ میں استعمال کیے گئے ملٹری ہارڈویئر پر حیرت ہوئی ہوگی،پاکستان کی مسلح افواج کو خطے میں کافی اثر و رسوخ حاصل ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کو دونوں ملکوں کے مابین تنازع کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریفرینڈم ’آزادی‘ کے لیے اتنا آسان نہیں ہوگا، نریندر مودی کبھی بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائیں گے، مقبوضہ کشمیر میں اکثریت مسلمانوں کی ہے، پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں 98 فیصد مسلمان بستے ہیں۔راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ دونوں ملکوں نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی، جو بظاہر بہت مشکل دکھائی دے رہا تھا، اس میں امریکی وزیر خارجہ مائیکو روبیو کا اہم کردار تھا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی قوتوں کے حامل روایتی حریفوں کے مابین جنگ بندی عالمی برادری کے لیے اطمینان بخش پیش رفت ہے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.