Live Updates

رسی وین ڈر ڈسن پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے تیار

وین ڈر ڈوسن اس سے قبل ڈرافٹ میں پک ہونے کے بعد ذاتی وجوہات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 مئی 2025 10:40

رسی وین ڈر ڈسن پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے تیار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مئی 2025ء ) جنوبی افریقہ کے روسی وین ڈر ڈوسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کرکے کھیلنے کیلئے ہاں کر دی ہے۔ 
وین ڈر ڈوسن اس سے قبل ڈرافٹ میں پک ہونے کے بعد ذاتی وجوہات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے تھے تاہم اب روسی وین ڈر ڈوسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔

 
اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ڈوسن کی بقیہ میچز میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق مینجمنٹ رسی وین ڈر ڈوسن کو پی ایس ایل میں خوش آمدید کہتی ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ ورلڈ کلاس کھلاڑی کے پی ایس ایل میں آنے سے چار چاند لگ جائیں گے۔

(جاری ہے)

 

یاد رہے کہ 17 مئی کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

اتوار کے روز راولپنڈی میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا۔ 
پنڈی میں آخری میچ 19 مئی کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم بالترتیب 21، 22 اور 23 مئی کو کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1 اور کوالیفائر 2 کی میزبانی کی جائے گی۔ 
ٹورنامنٹ کا فائنل بھی لاہور میں 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات