پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں. رانا ثنا اللہ
بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبو ت موجود ہیں،دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی. وزیراعظم کے مشیر کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 15 مئی 2025
14:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت بھی ہیں بھارت دہشت گردوں کو تربیت دے کر خیبرپختونخوا بھی بھیجتے ہیں جبکہ بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ان کی تربیت کرتا ہے. رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ان کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو مارا جا رہا ہے دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موثر انداز میں آپریشن کر رہے ہیں. ملکی سیاسی امور پر انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعتوں نے معاملات چلانے ہوتے ہیں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق اور اختلاف کی باتیں ہوتی رہتی ہیں پی ٹی آئی یا دوسری جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو قوم نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم پہلے بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کر چکے ہیں اور اب بھی ملکی مفاد کے لیے پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں مشیر سیاسی امور نے کہا کہ بنیادی معاملات پر چارٹر آف اکانومی میں پی ٹی آئی کو شامل ہونا چاہیے حالیہ صورتحال میں نواز شریف کی رہنمائی حکومت کو حاصل رہی ہے اور وزیر اعظم، آرمی چیف، نیول اور ایئرچیف نے کشیدہ صورتحال میں اہم کردار ادا کیا.
مزید اہم خبریں
-
اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹانے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمات
-
پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں. فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے جن کو احتجاج کی ذمہ داری سونپی،وہ سارے رانگ نمبر ہیں. شیرافضل مروت
-
تمام بند کی گئی موٹر ویز اتوار کی صبح کھول دی جائیں گی
-
لاہور ڈیفنس میں آذربائیجان کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ، اہم معلومات سامنے آگئیں
-
شی جن پنگ کے دورہ امریکا میں بکتر بند ہانگ چی لمیوزین خصوصی توجہ کا مرکز
-
پی ٹی آئی قیادت نے لانگ مارچ کیلئے پارلیمنٹرینز اور اوورسیزپاکستانیوں سے کروڑوں روپے جمع کیے، ثمرہارون بلور کا الزام
-
ساہیوال:زمین کے تنازع پرمخالف کی گائیں کو آگ لگا دی
-
خیبرپختون خوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے لیکن یہ غیر پسندیدہ عمل ہے . خواجہ آصف
-
لاہور ڈیفنس میں ایک اور غیرملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ
-
27 ستمبر کا فیصلہ بھی واضح تھا، 4 اکتوبر کا بھی واضح ہے. سلمان اکرم راجہ
-
لانگ مارچ کا معاملہ ٹل بھی جائے پھر بھی مقتدرہ فیصلہ کرچکی ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو جانا ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.