
یوم نکبہ احتجاجی مظاہرہ : فلسطینیوں کے حق واپسی کا مطالبہ
فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے ، اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے۔ فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت کرتے ہیں،ملی یکجہتی کونسل
جمعرات 15 مئی 2025 21:20
(جاری ہے)
احتجاجی مظاہرے سے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، علامہ قاضی احمد نورانی، احمد ندیم اعوان، علامہ باقر زیدی، علامہ مرتضی رحمانی، اسرار عباسی، یونس بونیری،سابق رکن سندھ اسمبلی میجر(ر)قمر عباس، علامہ جعفر سبحانی، پاسٹر امانوئیل ، علامہ امین انصاری ، مولانا محمد قاسم اور دیگر نے خطاب کیا۔
احتجاجی مطاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج غزہ میں فلسطینیوں پر روزانہ ایک نکبہ گرایا جا رہاہے ۔ پوری دنیا کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوںنے حالیہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ کے سعودی عرب سمہت قطر اور امارات کے دورہ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوںنے مسلم حکمرانوںسے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کئے جائیں اور فلسطینیوں کی مدد کی جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوںنے بہترین مہارت کے ساتھ امریکی و اسرائیلی پٹھو ہندوستان کو زبردست اور منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اسرائیلی ڈرون ہندوستان کے ذریعہ پاکستان میں حملہ آور ہو سکتے ہیں تو ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطینیوں کی ہر ممکنہ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے ساتھ مسلح مدد بھی کی جائے تو کہ پاکستان کی نظریاتی دشمن ریاست غاصب اسرائیل کو نابود کیا جائے۔مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان میں کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریا ت کی توہین کرے اور پاکستان سے غاصب اسرائیل جا کر پاکستان او ر فلسطین کے خلاف بیان بازی کرے۔رہنمائوںنے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے اسرائیل جانے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔واضح رہے کہ ملی یکجہتی کونسل سندھ نے 7مئی سے 16مئی تک عشرہ نکبہ منانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں فلسطین کے حق میں مختلف پروگرام جاری ہیں۔ 16مئی کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کی گئی ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ثقلین اسحاق، عبد العظیم، علامہ بدر الحسنین، علامہ عقیل انجم، ناصر رضوان ایڈوکیٹ ، علامہ شوکت مغل، علامہ عبد الغفار، علامہ عبد الوحید یونس، علامہ حیات عباس، علامہ ملک عباس، علامہ سجاد حیدر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
فنگر پرنٹ کی جگہ اب زبان پرنٹ، شناخت کے نظام میں نئی انقلابی پیشرفت سامنے آگئی
-
پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
-
پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی صحافی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑے
-
نو مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں، وزیرمملکت عقیل ملک کا دعویٰ
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.