Live Updates

ةپاک فوج نے بھارت کے گھمنڈ کو خاک میں ملاکر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، رفیق

جمعہ 16 مئی 2025 22:00

ؒکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) اسپیشل پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئیر(ر)رفیق اور کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کے گھمنڈ کو خاک میں ملاکر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا جس پر پاک فوج خراج تحسین کی مستحق ہے، ہم بھارت کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انشا اللہ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو بی اے مال کوئٹہ میں یوم تشکر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جشن فتح کاکیک بھی کاٹ گیامقامی گلورہ فاطمہ عروج نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے جس نے ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کی پست پناہی کی ہے جس کے ثبوت پاکستان نے عالمی دنیا کے سامنے پیش کئے اور بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث دہشت گرد کلبھوشن کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا لیکن پاکستان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی لیکن مودی سرکار نے پاکستان کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے جارحیت کا ارتکاب کیا اورسویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں پاک فوج نے آپریشن بینان مرصوص کا آغاز کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا جس میں بھارت کو بھاری مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عوام نے قومی یکجہتی کے ذریعے پاکستان پر بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا اپنی اپنی سطح اور ہر محاذ پر بھرپور جواب دے کر یہ ثابت کردیا کہ ہر پاکستانی ایک قوم ہے اور آئندہ بھی مکار دشمن بھارت کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا اور غازیوں کو کبھی نہیں بھولتی ہم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بری فوج نے مقبوضہ کشمیر، سیالکوٹ بارڈر اور دیگر محاذوں پر بھارتی فوج کو پسپا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سائبر فورس نے اپنے محاذ پر بہترین جنگ لڑی افواج پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکت فاش دی اور بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جو اس کی نسلیں یاد رکھیں گی
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات