
بھارت کا دریائے سندھ کے پانی میں پاکستان کا حصہ کم کرنے کے منصوبے پر غور
مودی نے حکام کو دریائے چناب، جہلم اور سندھ پر منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کردی ،برطانوی اخبار
ہفتہ 17 مئی 2025 11:37
(جاری ہے)
پاکستان نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی تاہم جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اس ہفتے کے اوائل میں دہائیوں کی بدترین لڑائی ہوئی۔
پھر جنگ بندی پر اتفاق کے باوجود اس معاہدے کو دوبارہ فعال نہیں کیا گیا۔ چھ ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ 22 اپریل کے حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حکام کو دریائے چناب، جہلم اور سندھ پر منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ تینوں آبی ذخائر دریائے سندھ کی شاخیں ہیں اور انہیں بنیادی طور پر پاکستان کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔دو ذرائع نے بتایا کہ زیر بحث اہم منصوبوں میں سے ایک دریائے چناب پر واقع رنبیر نہر کی لمبائی کو دگنا کر کے 120 کلومیٹر تک بڑھانا ہے جو بھارت سے گزر کر پاکستان کے اہم زرعی مرکز پنجاب کے علاقے تک جاتی ہے۔ یہ نہر معاہدے پر دستخط ہونے سے بہت پہلے انیسویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔چار ذرائع نے ان مذاکرات اور دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے جن تک ان کی رسائی تھی بتایا کہ بھارت کو آب پاشی کے لیے دریائے چناب سے محدود مقدار میں پانی نکالنے کی اجازت ہے لیکن ایک وسیع نہر، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا تھا کہ اسے کھودنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، بھارت کو 150 کیوبک میٹر فی سیکنڈ پانی موڑنے کی اجازت دے گی جو موجودہ تقریبا 40 کیوبک میٹر سے بہت زیادہ ہے۔رنبیر نہر کی توسیع کے حوالے سے بھارتی حکومت کے مشاورتی عمل کی تفصیلات اس سے قبل شائع نہیں کی گئیں۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ مذاکرات گزشتہ ماہ شروع ہوئے تھے اور جنگ بندی کے بعد بھی جاری رہے۔ بھارت کی وزارتوں برائے پانی، امور خارجہ اور مودی کے دفتر نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسی طرح بھارت کی بڑی ہائیڈرو الیکٹرک پاور کمپنی (این ایچ پی سی) جو دریائے سندھ پر کئی منصوبے چلا رہی ہے نے بھی ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چاند نظر نہیں آیا
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے پینشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کی تیاری
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
-
یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے، ایران
-
امریکا، گزلین میکسویل نے ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.