Live Updates

2022 میں بطور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا بین لاقوامی سطح پر پاکستان کا دفاع کیا، ہمایوں خان

ہفتہ 17 مئی 2025 18:11

2022 میں بطور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا بین لاقوامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پابندی عائد کرنے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ 2022 میں بطور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا بین لاقوامی سطح پر پاکستان کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ہمایوں خان نے کہاکہ بھارت کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری،ترجمان چیئرمین پی پی پی سرینڈر والا سائی اور نائب صدر پی پی پی شیری رحمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ 2022 میں بطور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا بین لاقوامی سطح پر پاکستان کا دفاع کیا۔

انہوںنے کہاکہ 2022 میں بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں مودی سرکار کی جارہیت کے تلے دبے ہوئے مسلمانوں کے لئے بھی آواز اٹھائی، مودی کو عالمی سطح پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بے نقاب کیا۔انہوںنے کہاکہ یہ پابندی آزادی اظہار پر ایک کھلا حملہ ہے، سوشل میڈیا کے اعتدال میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، اس طرح کے عمل سے مودی سچائی کو دبا نہیں سکتا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات