Live Updates

پاکستان کے مثالی جواب نے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، اختیار ولی خان

اتوار 18 مئی 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) وزیر اعظم کوآرڈینیٹر برائے امور خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے تمام سیاسی جماعتوں اور قوم پر زور دیا ہے کہ اتحاد کو برقرار رکھیں، پاکستان کی جانب سے مثالی جواب ملنے کے بعدہمارا دشمن بھارت ا بھی تک صدمہ میں ہے، پاکستان کی بہاد افواج کے جواب نےبھارت کا نا صرف غرور خاک میں ملا دیا ہے بلکہ دشمن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے سیاسی جماعتوں کی غیر متزلزل یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ناپاک عزائم کو اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے، ہم نے اپنی طاقت دکھائی ہے، اب ہم اپنا اتحاد دکھائیں،پاکستان کا مستقبل ہماری اجتماعی لچک پر منحصر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی بڑی آبادی اور معیشت کے باوجود تمام محاذوں پر ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک مثال قائم کی ہے، جس نے اپنی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کو اپنی فوجی صلاحیتوں بشمول ڈرونز،آئی ٹی اور فائٹر جیٹس سے حیران کر دیا ہے۔ کوآرڈینیٹر برائے امور خیبر پختونخوا نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی تنہائی اور تنقید کا سامنا ہے کیونکہ وزیر اعظم مودی کی انتخابی نتائج کو متاثر کرنے اور پاکستان کی معیشت کو نشانہ بنانے کے لیے بنائی گئی پروپیگنڈا مہم بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

اختیار ولی خان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی رضامندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ممتاز شخصیت دیرینہ تنازعہ کے حل میں دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات