Live Updates

پی ڈی ایم اے کا پنجاب میں ہیٹ ویو کی شدت کے باعث ریڈ الرٹ جاری ، احتیاطی تدابیر پر عمل کا مشورہ

اتوار 18 مئی 2025 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے عوام کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر میں شدت آنے کا امکان ہے اور 19 مئی تک درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اتوار کو پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے اپنے ایک انٹر ویو میں مری جانے کا ارادہ رکھنے والے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور غیر مستحکم موسمی حالات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان نےعوام کو سخت موسمی حالات کے دوران گھر کے اندر رہنے، کھلے مقامات پر جانے سے گریز اور ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ موسمی ایڈوائزری سے باخبر رہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو متوقع موسلادھار بارش کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی بھی کی۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اتوار شام اور رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے، دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہوگاتاہم بعض علاقوں میں شام اور رات میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بارش ہوسکتی ہے، جس سے عارضی ریلیف ملے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات