
ہمارا کوئی ادارہ یا عمارت ڈیفالٹر نہیں ہے اس کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ،وزیربلدیات سندھ
سندھ حکومت کے الیکٹرک کو ہر ماہ باقاعدگی سے ان کے واجبات ادا کررہی ہے ،جو ادارے یا لوگ ادائیگی پوری اور بروقت کرتے ہیں کے الیکٹرک ان کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اپنا سسٹم بنائے،سعید غنی
پیر 19 مئی 2025 14:06
(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے اور اسے اس سال کے سالانہ ترقیاتی پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا، جس سے لیاری میں پانی، سیوریج اور انفراسٹرکچر کو بہتر سے بہتر کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سندھ اسمبلی میں محکمہ بلدیات کے حوالے سے ارکان اسمبلی کے توجہ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔ ایم کیو ایم کے رکن جمال احمد کی توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ یہ بات میں بارہا کہہ چکا ہوں جتنے پانی کی ضرورت ہے اتنا پانی نہیں ہمارے پاس دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معزز رکن نے اپنے حلقہ پی ایس 130 کی بات کی ہے تو وہاں دو راستوں سے پانی کی فراہمی کی جاتی ہے۔ ایک یونیورسٹی ریزوائر اور دوسری حب ڈیم سے سپلائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب سے شیڈول سپلائی 15 دن کے بعد 56 گھنٹے کی ہے، البتہ لوڈشیڈنگ اور دیگر کوئی اشیوز ہوجائیں تو یہ سپلائی متاثر ہوتی ہے جبکہ یونیورسٹی ریزوائیر سے ان کو 24 گھنٹوں میں کم و بیش 18 گھنٹوں سے زائد کی روزانہ سپلائی ہوتی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ حب ڈیم سے کینال کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سال کے آخر میں حب سے پانی کی فراہمی میں اضافہ ہوگا، جبکہ یونیورسٹی ریزوائیر سے بھی آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پانی کی فراہمی کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے سجاد سومرو کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ لیاری میں سیوریج کا پورا نظام پمپنگ اسٹیشن سے ہی چلتا ہے اور یہاں پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک طویل ہورہا ہے، ہم نے ان پمپنگ اسٹیشنز پر جنریٹرز اور ڈیزل کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے اور ہم ایک خطیر رقم کے الیکٹرک کو بھی ان پمپنگ اسٹیشن کو لوڈشیڈنگ سے مشتنعی کرنے کے لئے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سندھ حکومت مکمل بلز کی فراہمی کررہی ہے لیکن اس کے باوجود وہ ریکوری کو جواز بنا کر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کرتی ہے اور اس کی وجہ سے پمپنگ اسٹیشنز بھی متاثر ہوتے ہیں جبکہ جو بلز ادا کرتے ہیں ان کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے الیکٹرک کو ہر ماہ باقاعدگی سے ان کے واجبات ادا کررہی ہے اور ہمارا کوئی ادارہ یا عمارت دیفالٹر نہیں ہے اس کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ وزیر اعلی سندھ کا واضح موقف ہے کہ کے الیکٹرک جو ادارے یا لوگ ادائیگی پوری اور بروقت کرتے ہیں کے الیکٹرک ان کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اپنا سسٹم بنائے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت سوئی گیس کی لائنوں کی تنصیب کے باعث لیاری کی کم و بیش تمام گلیاں اور سڑکیں کھودی گئی ہیں ہم ان کو مکمل طور بنانے کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے تحت اسٹیڈی مکمل کروا چکیں ہیں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس کو اے ڈی پی میں شامل کیا جارہا ہے۔ اس میں تمام سیوریج کے سسٹم، پانی کے سسٹم، لیاری کی سڑکیں اور گلیاں، پارکس سب کو ٹھیک کررہے ہیں جس سے عام عوام کو اس سے فائدہ پہنچیں گا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی تمام معاشی پالیسیاںآئی ایم ایف کے پروگرام کی محتاج ہیں : جاوید قصوری
-
14سالہ ذہنی معذور بچی کیساتھ گینگ ریپ، ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار
-
ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر3 ہزار ، 248 یوٹیوب چینلزبند
-
کے الیکٹرک کی یٹ دھرمی کا فوری نوٹس لیا جائے، مفتی عدنان
-
سٹیٹ بینک کی ریگولیٹری سینڈ باکس کیلئے ہدایات جاری
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق کا دوسرے صوبوں میں منصوبے بنانے کیلیے سندھ حکومت پراعتماد
-
نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی آمد ، دانتوں کا معائنہ کروایا
-
گورنرسے تحصیل بار ایسوسی ایشن کبل کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
سردار اویس احمد خان لغاری کا نیٹ میٹرنگ کیلئے نئی درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان اور صارف دوست بنانے پر زور
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
ریاستی اداروں کیخلاف پوسٹ کا معاملہ‘ صنم جاوید کی درخواست ضمانت مسترد
-
احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جاسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.