
د*پاکستان کے 25 کروڑ عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں: لیاقت بلوچ
پیر 19 مئی 2025 21:10
(جاری ہے)
جماعتِ اسلامی ہی ریاستی نظام کی اصلاح اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہترین آپشن ہے۔ لیاقت بلوچ نے اوکاڑہ میں امیرِ ضلع رضوان چوہدری کے والد کے انتقال پر تعزیت، دُعائے مغفرت کی اور اس موقع پر میڈیا کانفرنس سے خطاب کیا۔
ناظم مرکزی مالیات نذیر احمد جنجوعہ اور مقامی قائدین بھی موجود تھے اور منصورہ میں عوام اور وکلاء کے وفد اور امیرِ جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کی قیادت میں ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر و فلسطین کے لیے پاکستان کے 25 کروڑ عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں۔ بھارتی جارحیت کے مقابلہ میں افواجِ پاکستان کی کامیابی نے کشمیر و فلسطین کے عوام میں پاکستان سے توقعات میں بیپناہ اضافہ کیا ہے۔ فلسطین میں جاری ظلم بند کرنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انڈین فاشزم روکنے کے لیے پاکستان کو سیاسی، سفارتی، عسکری اور سماجی محاذوں پر پائیدار، طویل المیعاد اور جاندار پالیسی بنانا ہوگی۔ عالمی سطح پر مختلف ممالک میں سفارتی وفود بھجوانا اچھا اقدام ہے۔ وزیراعظم چین، ایران، ترکی، سعودی عرب خود جائیں اور خطے کی موجودہ صورتِ حال، باہمی تعاون کے حوالے سے برادر ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں۔ سفارتی محاذ پر فعالیت کیساتھ ساتھ وزیراعظم متفقہ قومی حکمتِ عملی کے لیے فوری طور پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلائیں اور سیاسی، سفارتی اور داخلی استحکام کے لیے اتفاقِ رائے کو طاقت بنائیں۔لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالحق ہاشمی، ڈاکٹر عطاء الرحمن، زاھد اختر بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بلوچستان کے حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔ افواجِ پاکستان نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی دلیری اور جرآتِ ایمانی سے حفاظت کی اور اپنا آئینی فرض ادا کیا، پوری قوم کے اندر اپنی بہادر افواج کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے یہ بہت اہم موڑ ہے، بلوچستان کے عوام اپنا آئینی، جمہوری، معاشی حقوق چاہتے ہیں، بلوچستان میں بیرونی ملک دشمن عناصر ہماری اندرونی کمزوریوں کا فائدہ اُٹھاتے ہیں، اپنی عوام کیساتھ مل بیٹھ کر بنائی گئی حکمتِ عملی سے بلوچستان سمیت ملک بھر کو بحرانوں سے نجات دِلائی جاسکتی ہے، جماعتِ اسلامی بلوچستان میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئینی، سیاسی، جمہوری مزاحمت کی تحریک جاری رکھے گی۔
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف خصوصی طیارے پر برطانیہ روانہ، عیدلاضحیٰ بھی لندن میں ہی بیٹوں اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جانے کا الزام
-
غزہ: امدادی مرکز کے قریب فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک
-
کرنل صوفیہ قریشی کے خاندان کو روڈ شو میں پھول برسانے کا حکم، مودی سرکار کی اخلاقی پستی بے نقاب
-
پاکستانی نوجوان کورین ثقافت کے شیدائی کیوں؟
-
ٹرمپ کی تجارتی جنگ، عالمی معیشت کی تباہی کا سبب؟
-
جنگ اور امن
-
پاکستان اور بھارت میں ڈرونز کی جنگ، ایشیا میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ
-
پی پی 52 ضمنی انتخاب، الیکشن کمشنر کا پیپلزپارٹی کے امیدوار کے الزامات کا نوٹس
-
جس میں دباؤ برداشت کرنے کی قوت نہیں وہ عہدے سے الگ ہو جائے، عمران خان کا پارٹی عہدیداران کو پیغام
-
جنوبی ایشیاء میں تنازعات کسی بھی وقت قابو سے باہر ہوسکتے ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
-
مسافر ریل گاڑی حادثے کا شکار، دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.