بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس، 14قراردادوں کی منظوری دی گئی

12 قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظورکیا گیا جبکہ 2 قرار داد کثرت رائے سے منظور ہوئیں

پیر 19 مئی 2025 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس پیر کے روز کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمی کراچی میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر افضل زیدی بھی اجلاس میں میئر کراچی کے ہمراہ تھے، جس میں 14قراردادوں کی منظوری دی گئی، جن میں12 قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظورکیا گیا جبکہ 2 قرار داد کثرت رائے سے منظور ہوئیں، اجلاس میں سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جمن دروان اور دل محمد نے بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی جبکہ قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ اورتیمور احمد نے بھارتی جارحیت کی مذمت کیخلاف قرار داد پیش کی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے کہتا ہوں کہ وہ نیپرا اور پاور ڈویژن کے ذریعے کے الیکٹرک کو پابند کریں کہ وہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کرے، میں شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم کو خط لکھوںگا، جب میں میئر کراچی کی ذمہ داری سنبھالی تو کے الیکٹرک کا معاملہ سپریم کورٹ میں تھا، سپریم کورٹ نے کہا تھاکہ میئر کراچی اور کے الیکٹرک کے سی ای او بیٹھیں معاملات کا حل نکالیں، میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس کی رقم کے الیکٹرک ہر ڈیڑھ ماہ بعد دیتی ہے، یہ پیسہ شہر کی امانت ہے ، میں اپنی بات پر آج بھی قائم ہوں کہ چیزوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے پورے آپریشن کا نام بنیان مرصوص رکھا تھا، یہ دو قومی نظریے کی جنگ ہے، پاکستان الگ نظریے کی بنیاد پر بنا ہے، ہماری افواج نے اپنے سے زیادہ طاقتور دشمن کا مقابلہ کیا، ہماری افواج نے دشمن کو بدترین شکست دی، مودی صاحب کا رافیل بھی پاکستان نے مار گرایا، بھارتی میڈیا اور سیاستدان زہر اگلتے ہیں، پاکستانی میڈیا کو سلام پیش کرتا ہوں جو ذمہ داری سے کام کرتا ہے، مسلح افواج کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس ملک کے دفاع کے لیے جان اور مال قربان کردینگے، بعدازاں اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جن میں یونین کمیٹی کو ٹریڈ لائسنس جاری کرنے اور اس کی وصولی کا اختیار دیتے کے متعلق قرار داد کی منظوری دی گئی، کمیٹیوں اور ان میں اراکین کونسل کی تعداد کے تعین سے متعلق قرار داد کی منظوری، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے الیکٹرک کے مابین تصفیہ طلب معاملہ برائے ایلینڈور روڈ واقع ریلوے کوارٹرز( شیٹ نمبر RY-9) رقبہ 5142 مربع گز کو مبلغ 2.75000 روپے فی مربع گز کے نرخ کے تحت حل کرنے کی منظوری، شہر میں واقع شاپنگ مال، شاپنگ پلازہ، دفاتر صنعتی وتجارتی مراکز کی سڑکوں، گلیوں اور گاڑیاں دھونے والوں ارو نرسریوں میں واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی استعمال کرنے والوں کے خلاف سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے باب 15 کے سیکشن (132) اور جدول ششم کے تحت جرمانہ عائد کرنے کی منظوری، محکمہ انٹر پرائز اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لیے مبلغ 15000 روپے ماہانہ ایمپریس اکائونٹ مختص کرنے کی منظوری، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں مختلف ٹیسٹوں کے لیے مقررہ چارجز میں اضافہ کی منظوری، اورنگی ٹائون شپ کے پلاٹ نمبر ST-5، سیکٹر 2-A، رقبہ 3700 مربع گز مختص برائے پوسٹ آفس کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصے کو پوسٹ آفس کے لیے مختص کرنے اور دوسرے کو نیلام عام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے دینے کی منظوری، محکمہ اسٹور اینڈ پیورکیورمنٹ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام تمام اسکریپ آئٹمز/ آف روڈ ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی میں کامیاب بولیوں کے علاوہ نیلامی میں پیشکش موصول نہ ہونے والی الاٹ نمبر 1، 2 اور 11 کے لیے اوپن مارکیٹ سے موصول ہونے والی آفر کو درج تفصیل کے مطابق منظوری، کراچی میں فعال شادی ہالز، شادی لانز، بینکوئٹس، کلبز اوربال رومز ( کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود کے علاوہ) سے محصولات( ٹیکس) کی وصولی کے حوالے سے قرار داد منظور، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹائون شپ کے زیر انتظام منعقدہ مختلف تجارتی پلاٹوں کے نیلام عام میں حصہ لینے والے کامیاب بولی دہندگان کی پیشکش کی منظوری، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام چلنے والے مذبحہ خانوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کے لیے ٹھیکہ Open Bid پر دینے کی منظوری، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام پارکوں کی تزئین و آرائش اور دی گئی سہولتوںمیں بہتری کے لیے ان کا انتظام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ Rental/Basis کے تحت چلانے کی منظوری کی دی گئی�

(جاری ہے)