Live Updates

شیری رحمن کا کم عمری کی شادی کے خلاف بل کی حمایت پرپاکستان پیپلزپارٹی،دیگر سیاسی جماعتوں ،اپوزیشن اور عوام کا شکریہ

سندھ میں قانون پہلے سے موجود ہے، اب وفاقی دارالحکومت میں بھی نافذ ہو گیا ، پنجاب، کے پی اور بلوچستان شادی کی عمر 18 سال کرنے پر غور کریں، بیان

منگل 20 مئی 2025 17:39

شیری رحمن کا کم عمری کی شادی کے خلاف بل کی حمایت پرپاکستان پیپلزپارٹی،دیگر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کم عمری کی شادی کے خلاف بل کی حمایت پرپاکستان پیپلزپارٹی،دیگر سیاسی جماعتوں ،اپوزیشن اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ بل کی منظوری بچیوں کے محفوظ مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ کم عمری کی شادی کے خلاف بل کی مسلسل حمایت پر صدر مملکت آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو ،اور فریال تالپور کی شکر گزار ہوں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین اور بچوں کے بنیادی حقوق کی ترجمانی کی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر نے کہاکہ بل کی منظوری بچیوں کے محفوظ مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے، قائداعظم نے 1929 میں کم عمری کی شادی کے خلاف آواز بلند کی ۔ انہوںنے کہاکہ کم عمر ی کے خلاف بل منظور ہونے سے پاکستان نے قائداعظم اور بھٹو کا خواب پورا کیا ۔ شیری رحمن نے کہاکہ سندھ میں قانون پہلے سے موجود ہے، اب وفاقی دارالحکومت میں بھی نافذ ہو گیا ، پنجاب، کے پی اور بلوچستان شادی کی عمر 18 سال کرنے پر غور کریں۔ انہوںنے کہاکہ یہ بل انسانیت، انصاف اور آئندہ نسلوں کے تحفظ کی علامت ہے، کم عمری کی شادی بچیوں کی زندگی چھین لیتی ہے، اب وقت ہے کہ قانون پر عمل ہو۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات