Live Updates

وزیراعظم اڑان پاکستان کے ذریعہ ملک کی معیشت کو مزید اوپر لے جانا چاہتے ہیں، گورنر سندھ

اسلام کے نام حاصل ملک کی غیور قوم کے پیروں میں آئی ایم ایف کی زنجیریں نہیں ہونی چاہئے۔ نیشنل اسلامک اکنامک فورم سے خطاب

منگل 20 مئی 2025 21:52

وزیراعظم اڑان پاکستان کے ذریعہ ملک کی معیشت کو مزید اوپر لے جانا چاہتے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اڑان پاکستان کے ذریعہ ملک کی معیشت کو مزید اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔جو ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا جہاں غیور قوم رہتی ہے اس قوم کے پیروں میں آئی ایم ایف کی زنجیریں نہیں ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسلامک اکنامک فور م 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنرسندھ نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے دن کے اجالے میں جواب دیا جس نے مایوسیوں کے بادل سے چھٹکارا دیا۔رات کے اندھیرے میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جس میں معصوم لوگوں اور مسجد کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رمضان المبارک کی 27ویں شب کو قائم ہوا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیبی طاقتیں ا س کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مستحکم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کررہے ہیں۔

سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر نے اندرونی اور بیرونی طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیااوران کے عزائم ناکام بنادیئے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت اور دنیا کو یہ بتا دیا کہ اس ملک خداداد کا دفاع نہ صرف مضبوط ہے بلکہ مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں لوگوں کا انتخاب مجھے بہت اچھا لگا یہ ٹیم ہمارے بینکنگ نظام کو مزید اچھے نظام کی طرف لے کر جا سکتی ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کو سود سے پاک کرکے حقیقی اسلامی نظام کی طرف آنا ہوگا۔ زندگی ہمیں کتنا بھی تھکا دے لیکن ہمیں کھڑا رہنا پڑے گا کیونکہ کچھ لوگ ہم ہی سے ٹیک لگائے ہوئے ہیں۔ ہمیں اپنے ماضی سے نکل کر حال میں آنا ہوگا کیونکہ ماضی میں رہنے والا مایوسیوں میں رہتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آج آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے اسے پروموٹ نہیں کیا تو پھر دنیا سے صدیوں پیچھے رہ جائیں گے۔

سیلانی کے ساتھ مل کر بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ اپنے نوجوانوں کو اے آئی کی طرف لے کر جائیں جو کامیابی سے سفر جاری ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہم آزاد مملکت میں رہتے ہیں لیکن آزادی کا احساس ختم ہوچکا ہے ہم اپنے حصہ کا کام نہیں کررہے ہیں اور کہتے ہیں حکومت کچھ نہیں کررہی۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کی افواج مضبوط نہیں ہوگی وہ ملک کبھی بھی مضبوط نہیں ہوسکتا ہے فلسطین و دیگر ممالک کی مثال سب کے سامنے ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات