Live Updates

سردار یعقوب ناصر کی آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بننے پرمبارکباد

منگل 20 مئی 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء ورکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پرمبارکباد پیش پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سرداریعقوب خان ناصر نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور فضائیہ کے دندان شکن جواب پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پا ک فوج اور پاک فضائیہ نے بھرپور انداز سے دشمن کو موثر اور منہ توڑ جواب دیکر ثابت کردیا کہ پاکستان ایک اسلامی ایٹمی ملک ہے ، پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ہماری افواج ہمارا فخر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت کے لئے قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدہ، مسئلہ کشمیر اور بھارتی دہشت گردی پر بات چیت کرے گااور تینوں ایشوز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات