
سکول بس پر حملہ بے رحمانہ ہے، امریکی ناظم الامور کی خضدار میں سکول بس میں ہونے والے دھماکے کی مذمت
دہشتگردانہ حملے میں معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کسی بچے کو سکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے، قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر کا بیان
فیصل علوی
بدھ 21 مئی 2025
16:40

(جاری ہے)
واضح رہے کہ اس سے قبل آج بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جب کہ 38 زخمی ہوگئے تھے۔
بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں نے خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب سکول بس کو خودکش دھماکے سے نشانہ بنایا تھا۔ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا تھا کہ دھماکے میں 38 بچے زخمی ہوئے تھے ۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ سکول بس میں دھماکا خود کش بمبار کی جانب سے خود کو اڑانے کے بعد ہواتھا۔ سکول بس میں سوار 4 بچے شہید ہوئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مزید معلومات سامنے آنے پر میڈیا اور عوام سے شیئر کی جائیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدارمیںسکول بس پر دہشتگرد حملہ کیا گیا، بزدلانہ حملے میں سکول کے معصوم بچوں کی بس کونشانہ بنایا گیا تھا۔آئی ایس پی آر نے کہا تھاکہ واقعے میں تین معصوم بچے اور دو نوجوان شہید جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے تھے۔ آپریشن "بنیان مرصوص میں شرمناک ناکامی اور سیکیورٹی فورسز کے موثر تعاقب کے بعد بھارت اپنے ان دہشت گرد نیٹ ورکس کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کر رہا تھا تاکہ پاکستان میں نہتے شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی تھی۔بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبے کو انجام دیا تھا۔میدان جنگ میں ناکامی پربھارت بلوچستان اورکے پی میں پراکسیز سے دہشتگردی کروا رہا تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کابھی کہنا تھا کہ شہدا میں بس ڈرائیور اور ہیلپر شامل تھے جب کہ شدید زخمیوں کو ائیر لفٹ کرکے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ آج بزدل دہشتگردوں نے خضدار میں اسکول بس پر کاربم حملہ کیا تھا ۔ بھارتی پراکسیز کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف بھارت کے ایما پر معصوم بچوں کو نشانہ بنارہی تھیں۔ آج کے حملے میں ملوث دہشتگردوں کوچن چن کر جہنم واصل کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
ایشیائی ممالک کے ’دھوکہ دہی مراکز‘ انسانی استحصال کی آماجگاہ، ماہرین
-
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ فوج کا نہیں حکومت کا ہے
-
امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لیے حتمی اسرائیلی اجازت کے منتظر
-
پاکستان: یونیسف کی سکول بس پر حملے اور ہلاکتوں کی کڑی مذمت
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور اسلام دشمن عناصر ملوث ہیں
-
حضرت علی کا مشہور قول ہے کفر کا نظام چل سکتا ہے، مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا
-
26ویں آئینی ترمیم ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی “فیکٹری” میں تیار کی گئی
-
بجٹ سازی میں بھی حکومت کا اختیار محدود ہو گیا
-
خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، سکیورٹی ناکامی یا صوبائی حکومت کی نااہلی ؟
-
پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرینگے
-
فیصل واوڈا نے عظمی بخاری کو چائنہ کی سستی ماسی اور نوکرانی قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.