Live Updates

گ* پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کروانے میں بی ایل اے کی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی

،10 مئی 2025ء کے بعد بھارت کے مختلف نامی اور بے نامی سوشل میڈیا ہینڈلزر نے بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں دیں، سیکورٹی ذرائع

بدھ 21 مئی 2025 19:40

ژ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کروانے میں بی ایل اے کی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے لگیں، 10 مئی 2025ء کے بعد بھارت کے مختلف نامی اور بے نامی سوشل میڈیا ہینڈلزر نے بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں دیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سپانسرڈ کالعدم بی ایل اے کے ذریعے بھارت، بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے میں سرگرم ہیں۔

21 مئی کو خضدار میں بی ایل اے کا اسکول بس پر بزدلانہ، خودکش حملہ اسی سازش کی کڑی ہے۔دہشتگرد حملے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید، جبکہ متعدد بچے شدید زخمی ہیں، مودی حکومت بھارتی عوام کی اپنی شکست سے توجہ ہٹانے کے لئے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی متعدد پریس بریفنگز میں بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد منظر عام پر لائے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کے زیر سرپرستی ریاست راجستھان میں پاکستان میں دہشتگردوں کی تربیت کیلئے 21 کیمپ موجود ہیں۔بھارتی جاسوس کلبھو شن یادیو کا پاکستان میں دہشتگردی کی سہولت کاری کا واضح اعتراف موجود ہے، جعفر ایکسپریس حملہ میں دہشتگرد بھارتی سہولت کاروں سے افغانستان میں را بطے میں تھے، بھارت کی سیاسی قیادت اور بھارتی میڈیا پاکستان میں بی ایل اے جیسے دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، بھارت کی ریاستی دہشتگردی پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا کر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے،سکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، بھارتی دہشتگردی کی ہر شکل کو پاکستان سے جڑ سے اکھاڑے کر رہے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات