Live Updates

سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانا قابل تحسین ،شکست خوردہ بھارت کے زخم مزید گہرے ہو گئے، ڈاکٹر راشد الیاس

بدھ 21 مئی 2025 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے رہنماء اور نجی مال کے صدر سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا حکومت کا قابل تحسین فیصلہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں سید عاصم منیر نے نہایت دانشمندی اور بہترین حکمت عملی کے تحت مدبرانہ فیصلے کئے اور ان کی دلیرانہ قیادت میں پاک فوج نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دو چار کیا، اس سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے سر بھی فخر سے بلند ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے میدان میں بڑی کامیابی کیساتھ پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی اہم کامیابی ملی ہے اور مسئلہ کشمیر پھر سے دنیا کے سامنیاجاگر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن کو جو زخم لگا ہے وہ اسے صدیوں یاد رہے گا۔ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے سے شکست خوردہ بھارت کے زخم مزید گہرے ہو گئے ہیں اور بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ سردار راشد الیاس نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ملک میں معاشی استحکام کیلئے ان کی کاوشوں میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات