
پاکستان رینجرزاور سی ٹی ڈی کی مہران ٹائون میں کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
جمعرات 22 مئی 2025 15:27

(جاری ہے)
دوران تفتیش ملزم نعمت اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فتنہ الخوارج کا انتہائی سرگرم رکن ہے۔
ملزم 2018میں فتنہ الخوارج مفتی نور ولی گروپ میں شامل ہوا۔ ملزم نے افغانستان کے شہر بر مل سے عسکری تربیت حاصل کی اور کے پی کے وزیر ستان میں متعدد عسکری کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم 2019میں وانا وزیر ستان سے دہشت گردی کی کارروائی کے دوران گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ رہائی کے بعد ملزم دوبارہ سرگرم ہوا اور 2021میں دوبارہ کے پی کے میں گرفتار ہوا اور کچھ عرصہ جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوا اور دوبارہ فتنہ الخوارج کمانڈر اسلام الدین کے گروپ میں شامل ہوا اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیئے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کراچی پہنچاتھا۔ ملزم نور محمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2022میں فتنہ الخوارج اسلام الدین کے گروپ میں شامل ہوا۔ ملزم کمانڈر رومان رائیس اور اسلام الدین کے حکم پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں بھتہ وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ملزم نے اکثر اہم مقامات کی ریکی کرکے کمانڈر اسلام الدین کو بھیج چکاتھااور کمانڈ ر اسلام الدین ملزمان کو رقم بھی بھجوا چکا ہے۔ ملزم کمانڈر اسلام الدین کے براہ راست رابطے میں تھا اور اسلام الدین کی ہدایت پر کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہاتھا۔ ملزم صابر اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2018میں فتنہ الخوارج مفتی نو رولی گروپ میں شامل ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر فتنہ الخوارج کی کارروائیوں کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل کرتا رہا۔ ملزم 2024میں فتنہ الخوارج کے کمانڈر اسلام الدین کے کہنے پر اسکے گروپ میں شامل ہوا اور ملزم اسلام الدین کی ہدایت پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے کراچی پہنچاتھا تو ملزم کو گرفتار کر لیاگیا۔ ملزم کمانڈر اسلام الدین کے براہ راست رابطے میں تھا اور اس کی ہدایت پر کر اچی میں دہشگردی کی کارروائیوں کے لئے منصوبہ بندی کر رہاتھا۔ گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
ایف آئی اے کی عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 16 ملزمان گرفتار
-
صوبوں کی طرف 161 ارب روپے کے بجلی واجبات این ایف سی ایوارڈ سے کاٹنے کی تجویز پر غور
-
90فیصد پاکستانیوں نے سگریٹ سمیت تمباکو کی دیگر اقسام پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دیدی
-
خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ روکنے پر مقدمہ درج
-
داتا دربارکے فنڈزمیں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
گورنرخیبرپختونخوا کی وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ملاقات
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہا ب کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس 27مئی کو ہوگا
-
ثروت اعجازقادری کی طارق حسن کو مسلم لیگ(ق)کا مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد
-
عیدالاضحی میں 15 دن باقی،نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا رنگ نکھرگیا
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری کے تدارک کے لیے دوران اجلاس ہی 150 ملین روپے کی سمری پر دستخط کر دیئے
-
سندھ طاس معاہدہ سمیت ہندوستان کے ساتھ دیگر مسائل پر کبھی بھی معذرت خوانہ رویہ اختیار نہیں کرے گی، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
نادرا نے پیدائش، اموات اور شادی کی رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپ متعارف کرا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.