Live Updates

ہم انڈیا اورپاکستان کے ساتھ بڑی ڈیل کریں گے‘تجارتی معاہدوں کے ذریعے تنازعات کو ختم کیا جاسکتا ہے.صدرٹرمپ

امریکہ ان دونوں جوہری طاقتوں کے ساتھ بڑے معاہدے کرنے جارہا ہے‘ ہم نے دو دن میںیہ پورا معاملہ طے کردیا.امریکی صدر کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 مئی 2025 16:05

ہم انڈیا اورپاکستان کے ساتھ بڑی ڈیل کریں گے‘تجارتی معاہدوں کے ذریعے ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے کردار کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، امریکہ ان دونوں جوہری طاقتوں کے ساتھ بڑے معاہدے کرنے جارہا ہے. جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامپوسا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا ہم نے یہ پورا معاملہ طے کردیا اور میرا خیال ہے کہ یہ سب تجارتی معاہدوں کے ذریعے طے کیا گیا .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ہم انڈیا کے ساتھ ایک بڑی ڈیل کریں گے ہم پاکستان کے ساتھ بھی بڑی ڈیل کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ دنیا میں تنازعات کم کر ہے ہیں اور انڈیا اور پاکستان کے معاملے میں میں نے ان سے کہا کہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں کسی نہ کسی کو تو آخری وار کرنا ہوگا . انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی تھی ’حملے، بدترین سے بدترین اور بڑے ہوتے جا رہے تھے ہم نے دو دن بعد اسے حل کروایا مجھے ڈر ہے کہ کچھ بڑا ہو جاتا تو کہتے یہ ٹرمپ کی غلطی تھی.

واضح رہے کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جہاں 2024 تک پاکستان کی سالانہ برآمدات 5 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں جب کہ پاکستان کی امریکہ سے درآمدات تقریباً 2.1 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں اپریل میں صدر ٹرمپ نے دنیا بھر سے درآمدات پر بھاری ٹیرف عائد کرکے ایک ممکنہ طور پر نقصان دہ تجارتی جنگ کو ہوا دی انہوں نے اہم تجارتی شراکت داروں پر اضافی سخت محصولات بھی لگائے گئے پاکستان پر بھی 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھاتاہم اسے جولائی تک موخر کر دیا گیا گزشتہ ماہ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بلوم برگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان امریکی مصنوعات کی خریداری میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اور غیر محصولاتی رکاوٹوں کو دور کرنا چاہتا ہے تاکہ ٹرمپ کے بلند ٹیرفز سے بچا جاسکے.


Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات