Live Updates

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنا ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے،اتحاد العلماء

جمعہ 23 مئی 2025 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)اتحاد العلما ء ہم آہنگی ضلع سرگودھا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔زرائع کے مطابق اتحاد العلما و ہم آہنگی ضلع سرگودھا کے قاری عبدالوحید،قاضی نگاہ مصطفے،ملک ضیا الحق، شیخ سعید اختر کوہلی، میاں طاہر محمود، شیخ نعیم طاہر،مولانا انعام اللہ جلالی،سید رضا شاہ، چوہدری امتیاز،طاہر نوید چوہدری،عون کرمانی اور دیگر نے نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنا ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ان رہنماں نے بلااشتعال بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے اور دشمن کے مکروہ عزائم ناکام بنانے پر جنرل عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاع وطن کی خاطر ان کی خدمات کا اعتراف ہے اس لئے بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی مثر جوابی کاروائی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان تعریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سرا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو اللہ تعالی نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں ان کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا معرکہ حق میں آرمی چیف سے لے کر سرحدوں پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے والے ہر سپاہی نے دفاع وطن کے لیے دلیری سے اپنی خدمات سر انجام دیں جن کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات