Live Updates

معرکہ مرصوص میں شاندارکامیابی پر ایک بارپھر پوری قوم کو مبارکباد، دشمن اپنی شکست کو تاقیامت یاد رکھے گا، شہبازشریف

جمعہ 23 مئی 2025 21:21

معرکہ مرصوص میں شاندارکامیابی پر ایک بارپھر پوری قوم کو مبارکباد، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر معرکہ مرصوص میں شاندار کامیابی پر پوری قو م کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ دشمن اپنی شکست کو تاقیامت یاد رکھے گا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں ۔ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو صرف پینتیس دنوں کی قلیل مدت میں مکمل کر ڈالا ۔

جناح سکوائر مری روڈ سرینگر ہائی وے انڈر پاس کی افتتاحی تقرینب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پوری قوم کو معرکہ مرصوص کی کامیابی کی ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ دس مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور دلیری سے دشمن کو شکست فاش دی ہے ۔ یہ اللہ کا خاص انعام ہے ۔

(جاری ہے)

پوری قوم نے اتفاق واتحاد کی شاندار تاریخ رقم کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کو اس معرکے میں جو شکست ہو ئی اسے وہ تا قیامت یاد رکھے گا ۔ انہوں نے کہا محسن نقوی کی بتائی گئی مدت میں منصوبہ مکمل کر لیا گیا ۔ یہ منصوبہ اعلی کارکر دگی کا بہترین نمو نہ ہے ۔ انہوں نے چئیرمین سی ڈی اے اور وزیر داخلہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی ۔ انہوں نے صرف پینتیس دونوں کی قلیل مدت میں یہ منصوبہ مکمل کرنا کوئی آسان نہیں تھا ۔

یقین ہے ایسے کئی منصوبے اپ آنے والے دنوں میں بھی پاییہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا وزیر دا خلہ محسن نقوی ریکارڈ پر ریکارڈ توڑ رہے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پینتیس دن پہلے وزیراعظم نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ریکارڈ مدت میں بنانے کا فیصلہ کیا ۔ اور اسے عملی جامہ پہنایا ۔ انہوں نے کہا تیزی سے کوئی بھی منصو بہ مکمل کرتے ہوے اسکی کوالٹی کو یقینی بنا نا ہو تا ہے ۔

جلد منصوبوں کی تکمیل کا مقصد عوام کو تعمیراتی کاموں کے دوران مشکلات سے بچانا ہوتا ہے ۔ ہمار ی ٹیم نے منصوبے کی دن را ت مانیٹرنگ کی ۔ اور اپنے ہدف کے مطابق منصوبہ مکمل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے کام جار ی ہے ۔ فیض آباد چوک کا کام جلد شروع ہو جائے گا ۔ اسلام آباد میں لائٹس کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔ اگلے منصوبوں میں شائین چوک اور سرینگر ہائی وے کی تعمیر شامل ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات