
آپریشن سندھور اوررافیل معاہدے پر سوال اٹھانے پر دلت اسکالر کے خلاف ایف آئی آر درج
جموں و کشمیر میں 3000سے زائد افراد کوگرفتارکیاگیا، آسام میں 42افراد کو پاکستان نواز پوسٹس کے الزام پر جیل بھیج دیا گیا
پیر 26 مئی 2025 16:36
(جاری ہے)
منیش کمار نے اپنی پوسٹ میں سوال اٹھایا تھا کہ مودی حکومت نے ابھی تک ان رپورٹوں کی تردید کیوں نہیں کی جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت نے تنازعہ کے دوران متعدد رافیل طیارے کھودئی کیوں کوئی وضاحت نہیں کی گئی انہوں نے رافیل سودے کے مالی پہلوئوں کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے اوراسے کارپوریٹ مفادات سے جوڑ دیا ۔
اتر پردیش میں طلبا ء تنظیموںاور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اظہاررائے کی آزادی کے منافی ہے۔منیش کمار آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA)کے ریاستی صدر ہیں جو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)کی طلباء ونگ ہیں۔ اے اایس آئی اے نے ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منیش کے خلاف ایف آئی آر کوئی نیا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ پہلگام حملے اور آپریشن سندھور کے بعد اختلاف رائے کو دبانے کے لئے شروع کی گئی ملک گیر مہم کا حصہ ہے۔جموں و کشمیر میں 3000سے زائد افراد کوگرفتارکیاگیا، آسام میں 42افراد کو پاکستان نواز پوسٹس کے الزام پر جیل بھیج دیا گیا۔ اتر پردیش میں 30لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 40ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ پورے بھارت میں طلباء، فنکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ جمہوریت نہیں ہے ، یہاںخوف کا راج ہے۔اختلاف رائے کو دبانے کے لئے مودی حکومت کے کریک ڈائون سے شہری آزادیوں اور آزادی اظہار کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی قراردیاہے۔اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی نمائندوں نے بھی بھارت میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال، خاص طور پر حکومتی ناقدین کے خلاف کریک ڈائون پر تنقید کی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ خدمت دینے کا اعلان
-
دبئی پولیس ای اسپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پذیر
-
ابوظہبی میں پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کی جانب سے یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد
-
کویت میں پہلی بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع
-
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 24 اگست سے دبئی میں شروع ہوگا
-
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب
-
جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر پیرس کے نواحی علاقے میں ایک روزہ نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد
-
آرامکو 90 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے،صدر کمپنی
-
یورپ ہمارے میزائلوں کی پہنچ میں ہے، ایران
-
پاکستان چیمپئنز دو بار فائنل میں جیت کے قریب، تیسری بار کی امید
-
آرامکو 90 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے،صدر سعوی آئل کمپنی
-
گوگل آسٹریلیا میں غیر منصفانہ معاہدوں پر 36 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.